0
Monday 15 Jun 2020 23:44

پاکستانی ہائی کمیشن کے اہلکاروں کو بھارت ہراساں کرنے لگا

پاکستانی ہائی کمیشن کے اہلکاروں کو بھارت ہراساں کرنے لگا
اسلام ٹائمز۔  اسلام آباد پولیس کی جانب سے شہری کو گاڑی کی ٹکر سے زخمی کرنے کے الزام میں بھارتی سفارت خانے کے دو اہلکاروں کی گرفتاری کے بعد بھارت نے پاکستانی ہائی کمیشن دہلی کے افسران کو ہراساں کرنےکا سلسلہ شروع کر دیا۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق پاکستان کے ہائی کمشنر کی سرویلنس کی جارہی ہے۔ پاکستانی سفارت خانے کا محاصرہ کیا گیا ہے۔ اس سے قبل اسلام آباد پولیس کی جانب سے گاڑی کی ٹکر سے ایک شخص کو زخمی کرنے کےالزام میں گرفتار بھارتی سفارتی عملے کے دو اہلکاروں کو رہا کر دیا گیا تھا۔ تازہ ترین جاری بیان میں اسلام آباد پولیس نے بتایا تھا کہ بھارتی سفارتی عملے کے اہلکاروں کو رہا کر دیا گیا۔ بھارتی سفارتی عملے کے اراکین کو سفارتی استثنیٰ کی وجہ سے رہا کیا گیا۔ اس سے قبل اسلام آباد پولیس نے شہری کو گاڑی کے ٹکر سے زخمی کرنے کے الزام میں بھارتی ہائی کمیشن کے دو اہلکاروں کو گرفتار کر لیا تھا۔

پولیس نے کہا تھا کہ بھارتی ہائی کمیشن کے اہل کاروں کی گاڑی کی ٹکر سے ایک شخص زخمی ہوا تھا جس کے بعد فرار ہونے والے بھارتی ہائی کمیشن کے اہل کاروں کو موقع پر گرفتار کر لیا گیا۔ پولیس نے بتایا تھا کہ بھارتی ہائی کمیشن کے دونوں اہل کاروں کو حراست میں لے لیا۔ بھارتی ہائی کمیشن کے اہل کار گاڑی تیز رفتاری سے چلا رہے تھے۔ بعد میں وفاقی پولیس نے بھارتی اہلکاروں کی سفارتی استثیٰ کیلئے ڈی جی پروٹوکول دفتر خارجہ سے رابطہ کیا تھا۔ وفاقی پولیس نے بتایا تھا کہ دفتر خارجہ سے صورت حال کلیئر ہونے پر اہلکاروں کی حوالگی کا فیصلہ کریں گے۔ دونوں اہلکاروں کے خلاف مقدمے کا اندارج کیا جا رہا ہے۔ خیال رہے کہ 7 اپریل  2018 کو امریکی سفارتکار کی گاڑی کی ٹکر سے اسلام آباد میں نوجوان عتیق بیگ جاں بحق اور اُس کا کزن شدید زخمی ہو گیا تھا۔ مقتول نوجوان اسلام آباد کے سیکٹر ایف ایٹ سے موٹر سائیکل پر گزر رہا تھا کہ امریکی سفارتکار کی گاڑی نے سگنل توڑتے ہوئے اسے روند ڈالا تھا۔
خبر کا کوڈ : 868824
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش