0
Monday 15 Jun 2020 23:50

آئی ایس او کا تعلیمی ادارے فوری طور پر کھولنے کا مطلبہ

آئی ایس او کا تعلیمی ادارے فوری طور پر کھولنے کا مطلبہ
اسلام ٹائمز۔ امامیہ سٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی جنرل سیکرٹری سید علی اویس زیدی نے کہا ہے کہ آن لائن کلاسز کے نام پر طلبہ کا مذاق اڑایا جا رہا ہے اور ان کا مستقبل تباہ کیا جا رہا ہے، حالیہ سمسٹرز کی فیس معاف کر کے یونیورسٹیاں کھول دی جائیں۔ پاراچنار پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے آئی ایس او کے مرکزی جنرل سیکرٹری سید علی اویس زیدی، ڈویژنل صدر پشاور محمد ثقلین مہدی اور سیکرٹری تعلیم سہیل زمان نے کہا کہ بلوچستان، گلگت بلتستان، کشمیر اور قبائلی اضلاع سمیت ملک کے زیادہ تر علاقوں میں انٹرنیٹ، بجلی اور دیگر بنیادی ضروریات کا فقدان ہے اور طلبہ آن لائن کلاسز سے فائدہ نہیں اٹھا سکتے۔ اس لئے آن لائن کلاسز کے نام پر طلبہ کا مذاق نہ اڑا دیا جائے۔ ان کا مستقبل تباہی سے بچایا جائے اور یونیورسٹیوں کو کورونا ایس او پیز کے تحت کھول دیا جائے۔ موجودہ سمسٹرز کی فیس معاف کی جائے۔ رہنماؤں کا کہنا تھا کہ یونیورسٹیوں سمیت تعلیمی اداروں کی بندش سے طلبہ کا مستقبل تباہ ہو رہا ہے، اس لئے فی الفور تمام تعلیمی ادارے کھول دئیے جائیں اور حکومت اس مسئلے کے حل کیلئے ایک جامع پالیسی تیار کرے۔ انہوں نے قبائلی اضلاع میں تھری جی، فور جی کی جلد بحالی کا مطالبہ کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ ایران اور چائنہ کی طرح کورونا وائرس سے بچاو کیلئے موثر اقدامات اٹھائے جائیں۔
خبر کا کوڈ : 868825
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش