QR CodeQR Code

عمران خان دو روزہ دورے پر آج کراچی جائیں گے

16 Jun 2020 09:42

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم آج رات کراچی میں قیام کریں گے، اس دوران گورنر ہاؤس کے احاطے میں کورونا مریضوں کے لئے بنائے گئے موبائل ہسپتال کا معائنہ کریں گے۔


اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم عمران خان سندھ کے دو روزہ دورے پر آج شام کراچی پہنچ رہے ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم آج رات کراچی میں قیام کریں گے، اس دوران گورنر ہاؤس کے احاطے میں کورونا مریضوں کے لئے موبائل ہسپتال کا معائنہ کریں گے، بدھ کی صبح پی ٹی آئی ارکان اسمبلی کے علاوہ ایم کیو ایم پاکستان اور جی ڈی اے کا وفد بھی وزیراعظم سے ملاقات کرے گا۔ وزیراعظم عمران خان بدھ کی دوپہر لاڑکانہ پہنچیں گے جہاں احساس پروگرام سینٹر کے دورے کے علاوہ سیاسی رہنماؤں سے ملاقاتیں بھی کریں گے۔ وزیراعظم بدھ کو لاڑکانہ سے واپس اسلام آباد چلے جائیں گے۔


خبر کا کوڈ: 868852

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/868852/عمران-خان-دو-روزہ-دورے-پر-ا-ج-کراچی-جائیں-گے

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org