0
Tuesday 16 Jun 2020 10:12

لاہور، دربار بی بی پاکدامنؒ کی توسیع کیلئے 11 کروڑ سے زائد رقم مختص

لاہور، دربار بی بی پاکدامنؒ کی توسیع کیلئے 11 کروڑ سے زائد رقم مختص
اسلام ٹائمز۔ نئے مالی سال کے بجٹ میں ترقیاتی کاموں کیلئے محکمہ اوقاف و مذہبی پنجاب کیلئے 70 کروڑ روپے مختص کر دیئے گئے ہیں۔ محکمہ اوقاف و مذہبی پنجاب کے زیرانتظام دربار بی بی پاکدامن کی توسیع کا منصوبہ بھی نئے مالی سال کے بجٹ میں شامل کر لیا گیا ہے۔ پنجاب حکومت نے دربار بی بی پاکدامنؒ کی توسیع کیلئے آئندہ مالی سال میں 11 کروڑ 67 لاکھ روپے مختص کر دیئے ہیں، جبکہ عالمگیری بادشاہی مسجد کی اپ گریڈیشن کیلئے 50 لاکھ روپے کا بجٹ مختص کیا گیا ہے۔ محکمہ اوقاف پنجاب 9 نئے قرآن محل بھی تعمیر کرے گا، قرآن محلات کی تعمیر کیلئے ڈیڑھ لاکھ روپے کا بجٹ مختص کیا گیا ہے۔ جیو میپنگ اوقاف پراپرٹیز منصوبہ کیلئے 50 لاکھ روپے کے فنڈز مختص کئے گئے ہیں جبکہ مزارات پر آٹومیٹڈ کیش بکسز منصوبہ کیلئے ایک کروڑ روپے کے فنڈز مختص کر دیئے گئے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 868863
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش