0
Tuesday 16 Jun 2020 11:32

کورونا کے تدارک کیلئے حکومت ذمہ داریاں پوری نہیں کر رہی، ذکراللہ مجاہد

کورونا کے تدارک کیلئے حکومت ذمہ داریاں پوری نہیں کر رہی، ذکراللہ مجاہد
اسلام ٹائمز۔ امیر جماعت اسلامی لاہور ڈاکٹر ذکر اللہ مجاہد نے کہا ہے کہ کورونا وبا کی بڑھتی ہوئی خطرناک صورتحال میں حکومت اپنی ذمہ داریاں پوری نہیں کر رہی، عوام میں قومی میڈیا اور اخبارات کے ذریعے کورونا وبا سے بچاؤ کیلئے حفاظتی تدابیر کی مہم بھرپور اور موثر انداز میں چلانے کیلئے حکومت اپنا مثبت کردار ادا کرے۔ ان خیالات کا اظہار لاہور سمیت ملک بھر میں بڑھتی ہوئی کورونا وبا کی صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کیا۔ لاہور میں تقریب سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ حکومت شش و پنج سے باہر نکل کر کورونا وبا کو کنٹرول کرنے کیلئے واضع اور دوٹوک پالیسی پر عمل کرے اور اس موقع پر ڈیڑھ اینٹ کی مسجد بنانے کی بجائے تمام اداروں اور سیاسی پارٹیوں کو اکٹھا کرکے یکسوئی کیساتھ لائحہ عمل اختیار کرے۔ امیر جماعت اسلامی لاہور ڈاکٹر ذکر اللہ مجاہد نے حکومت سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کورونا سے متعلقہ علاج معالجہ کی ادویات کی فراہمی کو سرکاری ہسپتالوں اور مارکیٹوں میں یقینی بنائے تاکہ کورونا وائرس کے مریضوں کے علاج معالجہ میں آسانیاں پیدا ہوں۔
خبر کا کوڈ : 868897
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش