0
Tuesday 16 Jun 2020 12:40

گورنر پنجاب نے کورونا کو شکست دینے والوں سے پلازمہ عطیہ کرنے کی اپیل کردی

گورنر پنجاب نے کورونا کو شکست دینے والوں سے پلازمہ عطیہ کرنے کی اپیل کردی
اسلام ٹائمز۔ گورنر پنجاب چودھری محمد سرور نے کورونا سے صحتیاب ہونیوالوں سے پلازمہ عطیہ کرنے کی اپیل کی ہے۔ گورنر پنجاب چودھری سرور نے اپنے ویڈیو پیغام میں شہریوں سے کہا ہے کہ کورونا کو شکست دے کر اب تک 50 ہزار سے زائد لوگ صحتیاب ہو چکے ہیں، صحتیاب ہونیوالوں کو اللہ نے موقع دیا ہے کہ وہ دوسروں کی مدد کریں۔ انہوں نے کہا کہ کورونا کیخلاف جنگ جیتنے والوں سے اپیل کرتا ہوں اپنا پلازمہ عطیہ کریں۔ گورنر پنجاب چودھری سرور نے کہا کہ ایس او پیز پر عمل نہ کرنیوالوں کو کورونا نہیں چھوڑے گا، ایس او پیز پر عمل نہ کرنیوالوں کیساتھ سختی کا حکومتی فیصلہ قوم کی ترجمانی ہے، ایس او پیز پر عمل نہ کرنیوالے رعایت کے مستحق نہیں حکومت ایکشن لے گی۔
خبر کا کوڈ : 868924
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش