1
Tuesday 16 Jun 2020 13:45

جارح سعودی عرب کے حساس فوجی مراکز پر یمنی ڈرونز کے وسیع حملے

جارح سعودی عرب کے حساس فوجی مراکز پر یمنی ڈرونز کے وسیع حملے
اسلام ٹائمز۔ یمنی مسلح افواج کے ترجمان نے اعلان کیا ہے کہ گذشتہ شب یمنی ڈرون طیاروں نے جارح سعودی عرب کے حساس فوجی مراکز کو کامیابی کے ساتھ نشانہ بنایا ہے۔ تفصیلات کے مطابق جنرل یحیی سریع نے کہا ہے کہ یمنی مسلح افواج نے ملک میں تیار کردہ "قاصف-K2" ڈرون طیاروں کے ایک 5 رکنی سکواڈرن کی مدد سے سعودی عرب کے جنوبی شہر "خمیس مشیط" میں واقع جنگی طیاروں کے ہینگرز، سعودی عرب کے اسحے کے ذخائر اور دوسرے حساس فوجی مراکز کو نشانہ بنایا ہے جس میں جارح سعودی عرب کو بھاری نقصان اٹھانا پڑا ہے۔

عرب نیوز چینل المسیرہ کے مطابق یمنی مسلح افواج کے ترجمان جنرل یحیی سریع نے کہا ہے کہ یمنی مسلح افواج کی جانب سے انجام دیا گیا یہ کامیاب آپریشن حال ہی میں یمن پر ہونیوالے وسیع سعودی حملوں کا جواب ہے جس میں متعدد بیگناہ یمنی شہری شہید ہو گئے تھے۔ یمنی مسلح افواج کے ترجمان نے جارح سعودی عرب کو متنبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ جب تک یمنی عوام کے خلاف سعودی اتحاد کا سرحدی محاصرہ اور جارحانہ اقدامات جاری رہیں گے، یمنی مسلح افواج کی جانب سے بھی جوابی اقدامات انجام پاتے رہیں گے۔
خبر کا کوڈ : 868945
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش