0
Tuesday 16 Jun 2020 15:30

قومی بجٹ غریب، زراعت، صنعت اور برآمدات دشمن بجٹ ہے، لیاقت بلوچ

 تعلیمی اداروں، دینی مدارس میں تعلیم پر بندش کا فیصلہ غیر حکیمانہ ہے، ملی یکجہتی کونسل
قومی بجٹ غریب، زراعت، صنعت اور برآمدات دشمن بجٹ ہے، لیاقت بلوچ
اسلام ٹائمز۔ مکمل لاک ڈاؤن کے بغیر تعلیمی اداروں، دینی مدارس میں تعلیم پر بندش کا فیصلہ غیر حکیمانہ ہے۔ ان خیالات کا اظہار ملی یکجہتی کونسل کے سیکرٹری جنرل اور نائب امیر جماعت اسلامی لیاقت بلوچ نے ایک بیان میں کیا۔ انھوں نے کہا کہ تعلیم کے میدان میں بڑا نقصان ہو رہا ہے۔ طالب علم تعلیم سے عملاً کٹ گئے ہیں، آن لائن سہولتیں نامکمل ہیں، اس وجہ سے حکومت تعلیمی ادارے کھولنے کی حکمت عملی اختیار کرے، خصوصاً دینی مدارس بند رکھنا سیکولر قوتوں کو تقویت دینا ہے۔ انھوں نے کہا کہ مساجد میں طے شدہ ضابطوں پر مکمل عمل ہو رہا ہے۔ حکومت ہٹ دھرمی ترک کرے۔

لیاقت بلوچ نے کہا کہ قومی بجٹ میں غریب، ملازمت پیشہ افراد، پینشنز اور مساجد کے خادموں، دینی مدارس کے اساتذہ اور انتظامی ملازمین اور پرائیویٹ سیکٹر سکولوں کے اساتذہ و انتظامی ملازمین کی مشکلات کا کوئی لحاظ نہیں رکھا گیا، قومی بجٹ غریب، زراعت، صنعت اور برآمدات دشمن بجٹ ہے۔ آمدن و خرچ میں بڑا گیپ ہے، جو ٹیکسوں اور قرضوں کا بوجھ لائے گا۔ انھوں نے کہا کہ شوگر، آٹا، انرجی مافیا حکومت کو اپنی انگلیوں پر نچا رہا ہے۔ عمران خان سرکار نے اقتدار کے حصول کے لئے مسلم لیگ اور پی پی پی کی طرح کمپرومائیز کئے، نام نہاد مہرے کندھوں پر سوار کر لئے، اسی لئے موجودہ حکومت ماضی کی حکومتوں کی طرح ناکام ہے اور ہر محاذ پر اسے رسوائیوں کا سامنا ہے۔ ملک تیزی سے قبل از وقت انتخابات جیسے حالات کی طرف بڑھ رہا ہے۔
خبر کا کوڈ : 869000
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش