0
Tuesday 16 Jun 2020 21:40

لداخ جھڑپ، راجناتھ سنگھ کی فوجی ہائی کمان کے ساتھ اہم میٹنگ

لداخ جھڑپ، راجناتھ سنگھ کی فوجی ہائی کمان کے ساتھ اہم میٹنگ
اسلام ٹائمز۔ بھارت کے وزیردفاع راجناتھ سنگھ نے بھارت و چین سرحد پر مشرقی لداخ کے علاقے میں دونوں فوجوں کے درمیان پُرتشدد جھڑپ سے پیدا ہونے والی صورتحال پر آج اعلی فوجی قیادت کے ساتھ لگاتار دو ملاقاتیں کیں اور وزیر اعظم نریندر مودی کو بھی صورتحال سے مطلع کیا۔
فوج نے آج ایک بیان جاری کرکے بتایا کہ مشرقی لداخ کی وادی گلوان میں دونوں فوجوں کے جوانوں کے درمیان پُرتشدد جھڑپ ہوئي جس میں ایک فوجی افسر اور دو جوان ہلاک ہوگئے ہیں۔ بھارتی فوج کی طرف سے یہ بھی واضح کیا گیا کہ جھڑپ کے دوران فائرنگ نہیں ہوئی ہے اور صورتحال کو معمول پر لانے کے لئے دونوں ملکوں کے اعلی فوجی افسران کے مابین بات چیت جاری ہے۔

اس کے فوراً بعد ہی راجناتھ سنگھ نے وزیر خارجہ ایس جیے شنکر کی موجودگی میں، چیف آف ڈیفنس اسٹاف جنرل بپن راوت اور تینوں افواج کے سربراہوں کے ساتھ لگ بھگ ایک گھنٹے کی میٹنگ میں واقعے کا تفصیلی جائزہ لیا۔ میٹنگ میں موجودہ صورتحال سے نمٹنے کے لئے لائحہ عمل اور اقدامات کے بارے میں بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ بعد میں وزیر دفاع نے مودی کو بھی واقعے کے بارے میں تفصیل سے اطلاع دی اور ان کے ساتھ تازہ صورتحال پر تبادلہ خیال بھی کیا۔
خبر کا کوڈ : 869023
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش