0
Wednesday 17 Jun 2020 18:34

جارج کے واقعہ میں امتیازی سلوک کرنے والوں کیلئے سبق ہے، صاحبزادہ ابوالخیر زبیر

جارج کے واقعہ میں امتیازی سلوک کرنے والوں کیلئے سبق ہے، صاحبزادہ ابوالخیر زبیر
اسلام ٹائمز۔ جمعیت علمائے پاکستان و ملی یکجہتی کونسل کے صدر ڈاکٹر صاحبزادہ ابوالخیرمحمد زبیر نے کہا ہے کہ گوروں نے سیاہ فام نسل کے جارج فلوریڈا کا سانس بند کرکے اس کا جو قتل کیا اس واقعہ نے ایک سپرپاور امریکہ کی چولیں ہلادی ہیں اور دنیا کے طاقتور ترین سربراہ مملکت ٹرمپ کو ایک بنکر میں چھپنے پر مجبور کردیا، اس واقعہ میں سبق ہے ان تمام ظالموں کیلئے جو اپنے سے کم تر لوگوں پر ظلم کے پہاڑ توڑتے ہیں، جو اپنے سوا دوسروں کو ذلیل اور حقیرسمجھ کر ان سے امتیازی سلوک کرتے ہیں، اپنے مخالفین کو طرح طرح کی اذیتیں دے کر ان کا گلہ گھونٹ کر ان کو مار دیتے ہیں، ان پر اتنا ظلم کرتے ہیں کہ ان کو سانس لینے اور اس ظلم کے خلاف آواز اٹھانے کی بھی اجازت نہیں دیتے وہ اس ظلم سے بعض آجائیں اور اسلام کے اس ابدی پیغام پر عمل کریں، جو پیغمبر اسلام نے حج الوداع  میں دیا تھا کہ کسی عربی کو عجمی پر کسی عجمی کو عربی پر، کسی کالے کو گورے پر اور کسی گورے کو کالے پر کوئی فضلیت اور برتری نہیں سوائے تقوی کے۔

اُنہوں نے کہا کہ ہمارے ملک پاکستان جو اسلام کے نام پر بنا تھا اس میں وہ طبقات جن کو تھوڑی سی بھی کوئی طاقت حاصل ہو مثلا چودھری، وڈیرے، نواب، قانون نافذ کرنے والے ادارے، عدلیہ اور انتظامیہ کے بااثر افراد حکومت اور اقتدار میں آکر سیاسی قوت اور طاقت حاصل کرنے والے سیاسی افراد، سب کیلئے سبق ہے کہ قوت اور طاقت کے نشہ میں کسی دوسرے کو اپنے سے کم تر اور ذلیل نہ سمجھیں، ان کے ساتھ جانوروں جیسا سلوک نہ کریں ان پر ظلم نہ کریں اورجن پر ظلم ہو رہا ہے ان کی سانوں اور آوازوں کو نہ دبائیں ورنہ وہ دنیا اور آخرت دونوں میں اللہ کی پکڑ سے نہیں بچ سکیں گے۔انہوں نے کہا کہ آئے دن خبریں آتی رہی ہیں کہ کسی کام کرنے والی بچی کے بدن کو استری سے داغا، کسی کا ہاتھ توڑ دیا، کسی نے بھتہ نہ دیا تو پوری فیکٹری اور کھیتوں کو آگ لگا کرسینکڑوں افراد کو زندہ جلا دیا، پوری فصلوں کو برباد کردیا، کسی کو اغوا کر کے اپنی نجی جیلوں میں پہنچا کر ٹارچر کر کے زندہ درگور کردیا، اپنے مخالفین پر جھوٹے مقدمات قائم کر کے جیلوں میں ڈلوا دیا، نجی عقوبت خانون میں ان پر سانپ چھڑوا دیے، ان کی بہن، بیٹیوں کی عزتیں لوٹیں، تھانوں میں تشدد کر کے ہلاک کر دیا۔
 
خبر کا کوڈ : 869031
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش