0
Tuesday 16 Jun 2020 23:22

جسٹس وقار سیٹھ کیخلاف نازیبا زبان پر وزیراعظم، وزیرقانون کو توہین عدالت کا نوٹس

جسٹس وقار سیٹھ کیخلاف نازیبا زبان پر وزیراعظم، وزیرقانون کو توہین عدالت کا نوٹس
اسلام ٹائمز۔ پشاور ہائی کورٹ نے سابق آرمی چیف پرویز مشرف سنگین غداری کیس میں خصوصی عدالت کے جج اور پشاور ہائی کورٹ کے چیف جسٹس وقار احمد سیٹھ کے خلاف نازیبا الفاظ کا استعمال کرنے پر توہین عدالت کے نوٹسز جاری کر دیے۔ پشاور ہائی کورٹ نے وفاقی حکومت کے خلاف دائر توہین عدالت کی درخواست سماعت کے لیے منظور کرلی۔ عدالت نے وزیراعظم عمران خان، وزیر قانون، وزیر سائنس ٹیکنالوجی فواد چوہدری، سابق مشیر اطلاعات فردوس عاشق اعوان اور پیمرا کو توہین عدالت کے نوٹس جاری کر دیے۔ عدالت نے خصوصی عدالت کے جج کے خلاف نازیبا الفاظ استعمال کرنے پر 14 روز میں جواب طلب کیا۔
خبر کا کوڈ : 869038
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش