0
Tuesday 16 Jun 2020 23:49

سوات میں کورونا وائرس سے مزید 8 افراد جاں بحق

سوات میں کورونا وائرس سے مزید 8 افراد جاں بحق
اسلام ٹائمز۔ صوبہ خیبر پختونخوا کے شہر سوات میں کورونا وائرس سے مزید 8 افراد جاں بحق ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق سوات میں کورونا وائرس سے مزید 8 افراد جاں بحق ہوگئے، جس کے بعد سوات میں مہلک وائرس سے جاں بحق ہونے والے افراد کی تعداد 72 ہوگئی ہے۔ ترجمان محکمہ صحت نے بتایا کہ سوات میں مزید 74 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوگئی ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں مزید 111 افراد کرونا انفیکشن کا شکار ہو کر جان کی بازی ہار گئے جبکہ 4,443 نئے کیسز سامنے آئے۔ پاکستان میں آبادی کے لحاظ سے کرونا وائرس سے متعلق اعداد و شمار کچھ یوں ہے کہ 10 لاکھ آبادی میں اموات کی شرح 12 سے بھی بڑھ کر 13 فیصد ہو گئی ہے۔
خبر کا کوڈ : 869048
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش