0
Wednesday 17 Jun 2020 00:58

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی ریاستی دہشت گردی، مزید 3 کشمیری نوجوان شہید

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی ریاستی دہشت گردی، مزید 3 کشمیری نوجوان شہید
اسلام ٹائمز۔ مقبوضہ کشمیر کے ضلع شوپیاں میں بھارتی فوج نے ریاستی دہشت گردی کے دوران فائرنگ کرکے مزید 3 کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا۔ کشمیر میڈیا سیل کے مطابق مقبوضہ وادی کے ضلع شوپیاں میں بھارتی فوج نے ریاستی دہشت گردی کے دوران فائرنگ کرکے مزید 3 کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا، تینوں نوجوانوں کو ضلع شوپیاں کے علاقے ترُک ونگام میں سرچ آپریشن کے دوران فائرنگ کرکے شہید کیا گیا۔ واضح رہے کہ چند روز قبل بھی قابض بھارتی فوج نے ضلع کلگام کے علاقے نیپورہ اور ضلع اسلام آباد کے علاقے لالن میں سرچ آپریشن کی آڑ میں 4 نوجوانوں کو شہید کردیا تھا۔
خبر کا کوڈ : 869054
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش