0
Wednesday 17 Jun 2020 01:13

پاراچنار، دونوں ہاتھوں سے معذور شخص احساس پروگرام امداد سے محروم

پاراچنار، دونوں ہاتھوں سے معذور شخص احساس پروگرام امداد سے محروم
اسلام ٹائمز۔ ضلع کرم کے گاوں میکے کا رہائشی شخص اسحاق حسین دونوں پاتھ نہ ہونے کی وجہ سے ایمرجنسی احساس پروگرام کے تحت ملنے والی 12000 روپے کی وصولی کے لئے در بدر ٹھوکریں کھا رہا ہے۔ پاراچنار پریس کلب میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے اسحاق حسین نے کہا کہ وہ نادرا آفس گیا جہاں اسے بتایا گیا کہ نادرا کا کام شناختی کارڈ کی فراہمی تھی جو آپ کو ڈس ایبل سرٹیفکیٹ پر فراہم کردیا گیا ہے، آپ اپنا مسئلہ احساس پروگرام کے حکام کے پاس لے جائیں۔ انہوں نے کہا کہ میں غریب اور ان پڑھ بندہ ہوں، میں کہاں جاؤں کس سے اپنا مسئلہ بیان کروں۔ امدادی رقم وصول کرنے کے لئے انگھوٹا لگانا پڑتا ہے جبکہ میں دونوں ہاتھوں ہی سے محروم ہوں، چاہیے تو یہ تھا ہم جیسے معذوروں کے پاوں کے انگھوٹے یا آنکھوں کے ذریعے تصدیق کا اہتمام کیا جاتا۔

انہوں نے احساس پروگرام کے ذمہ دار حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ میرے سمیت دیگر معذور جو کہ پاکستان میں ہزاروں کی تعداد میں ہونگے، کے لئے کوئی حل نکالیں تاکہ کوئی غریب معذور احساس پروگرام کے تحت ملنے والی امدادی رقم سے محروم نہ رہ سکے۔ انہوں نے کہا کہ آج سے بیس سال پہلے وہ ایک ٹریفک حادثے میں دونوں ہاتھوں سے محروم ہوگئے تھے، انہوں یہ بھی بتایا کہ وہ ان دنوں تنہا زندگی گزار رہے ہیں ان کی بیوی کا حالیہ دنوں میں انتقال ہوگیا ہے جبکہ وہ اولاد جیسی نعمت سے بھی محروم ہیں۔
خبر کا کوڈ : 869055
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش