0
Wednesday 17 Jun 2020 02:42

حیدرآباد کے متعدد علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن کے نفاذ کی تیاریاں مکمل

حیدرآباد کے متعدد علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن کے نفاذ کی تیاریاں مکمل
اسلام ٹائمز۔ حیدرآباد کی ضلعی انتظامیہ نے شہر کے متعدد علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن کے نفاذ کے لئے تمام تیاریاں کرلی۔ ضلعی انتظامیہ کے مطابق 14 سے 18 جون تک جاری رہنے والے اسمارٹ لاک ڈاؤن میں سینکڑوں اہلکار حصہ لیں گے اور مذکورہ اسمارٹ لاک ڈاؤن کو حکومت سندھ کی منظوری حاصل ہے۔ سول انتظامیہ کے مطابق ان علاقوں میں گزشتہ 9 دنوں میں 250 سے زیادہ کورونا وائرس کے مریضوں سامنے آتے تھے۔ حکام کے مطابق مندرجہ ذیل ایس او پیز تجویز کی گئی ہیں کہ کسی بھی شخص کے متاثرہ علاقوں میں داخلے اور باہر نکلنے کی اجازت نہیں ہوگی، ضروری خدمات (فارمیسی، جنرل اسٹورز، کھانے کی فراہمی، تندور، پینے کے پانی کی فراہمی اور ہنگامی صورتحال وغیرہ) کے علاوہ تمام دکانیں ان علاقوں میں بند رہیں گی۔
خبر کا کوڈ : 869059
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش