0
Wednesday 17 Jun 2020 09:22

کورونا وائرس، لاہور کے 66 علاقے سیل

کورونا وائرس، لاہور کے 66 علاقے سیل
اسلام ٹائمز۔ لاہور میں کورونا سے زیادہ متاثرہ 66 علاقوں کو سیل کر دیا گیا۔ محکمہ داخلہ پنجاب نے متاثرہ علاقوں میں 30 جون تک دفعہ 144 بھی نافذ کردی ہے۔ لاہور میں سیل کیے گئے علاقوں میں پولیس نے رات 12 بجتے ہی لاک ڈاؤن کر دیا۔ متاثرہ علاقوں میں بیرئیرز لگا کر راستے بند کر دیے گئے۔ محکمہ داخلہ پنجاب کی جانب سے لاہور میں کورونا سے زیادہ متاثرہ علاقوں کو 30 جون تک سیل کرنے کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے، جس کے مطابق سیل کیے گئے علاقوں میں دفعہ 144 نافذ کر دی گئی ہے۔ سیل کئے گئے علاقوں میں شاپنگ مالز، مارکیٹس، پبلک پرائیوٹ دفاتر بند رہیں گے۔ عوام کی آمدورفت سمیت پبلک ٹرانسپورٹ چلانے کی اجازت نہیں ہو گی۔ ایک شخص ذاتی سواری ضرورت کے تحت استعمال کر سکے گا۔سیل کیے گئے علاقوں میں سماجی اور مذہبی اجتماعات پر پابندی ہو گی۔جن علاقوں کو سیل کیا گیا ہے ان میں پھل، سبزی، دودھ، کریانہ، پیٹرول اور تندور صبح 9 سے شام 7 بجے تک کھلے رہیں گے۔ میڈیکل اسٹور، لیبارٹری پورا ہفتہ 24 گھنٹے کھلے رہیں گے۔ ان علاقوں میں مقیم جج، وکیل، ڈاکٹرز، ہیلتھ ورکرز، پولیس اہلکار پابندی سےمستثنیٰ ہوں گے۔ مریض کے ساتھ 2 افراد کو ہسپتال جانے کی اجازت ہو گی۔
خبر کا کوڈ : 869069
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش