QR CodeQR Code

جو عوام کو جاہل کہتے ہیں وہ خود جاہل ہیں، سراج الحق

17 Jun 2020 09:30

لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے جماعت اسلامی کے امیر کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف کی شرائط پر بجٹ پیش کیا گیا، بجٹ پر عدم اعتماد کا اظہار کرتے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق نے کہا ہے کہ لاہور کے عوام با شعور ہیں۔ جو عوام کو جاہل کہتے ہیں وہ خود جاہل ہیں۔ لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سراج الحق کا کہنا تھا کہ اصل میں یہ ان کو جاہل کہہ رہے ہیں جنہوں نے ان کو ووٹ دیا۔ انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف کی شرائط پر بجٹ پیش کیا گیا، بجٹ پر عدم اعتماد کا اظہار کرتے ہیں۔ساڑھے تین ماہ میں کورونا کے حوالے سے حکومت کی کوئی پالیسی نہیں، حکومت اپنے بیانات سے کنفیوژن پھیلا رہی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ لاک ڈاؤن کے دوران ہر ملک نے تیاری کی مگر ہماری حکومت سوئی رہی۔ کسی ہسپتال میں ایک بھی نیا وینٹی لیٹر مہیا نہیں کیا گیا۔ ملک کے بڑے شہروں میں کورونا کے مریضوں کے لیے بیڈ نہیں۔ واضح رہے کہ ایک بیان میں ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا تھا کہ لاہوریئے اللہ تعالیٰ کی الگ مخلوق لگتے ہیں وہ کوئی بات سننے کو تیار نہیں ہوتے۔


خبر کا کوڈ: 869070

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/869070/جو-عوام-کو-جاہل-کہتے-ہیں-وہ-خود-سراج-الحق

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org