0
Wednesday 17 Jun 2020 12:13

حکومتی وزرا گالیاں دیتے رہتے ہیں، سعد رفیق

حکومتی وزرا گالیاں دیتے رہتے ہیں، سعد رفیق
اسلام ٹائمز۔ مسلم لیگ (ن) کے رہنما خواجہ سعد رفیق کا کہنا ہے کہ جو لاہور والوں کو جاہل کہے وہ خود جاہل ہے۔ لاہور کی احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ پوری دنیا نے کہا کہ کچھ عرصہ کے لئے مکمل لاک ڈاون کریں لیکن ہمارے وزیراعظم نے کہا کہ ہم اسمارٹ لاک ڈاون کریں گے، اب کورونا ملک بھر میں پھیل چکا ہے۔ ملک میں سمارٹ لاک ڈاؤن کا سلسلہ جاری ہے، پتا نہیں کہاں سے یہ عجیب ٹرم لے کر آ رہے ہیں۔ رہنما (ن) لیگ کا کہنا تھا کہ حکومت کرونا کی بجائے اپوزیشن سے لڑ رہی ہے، وزیراعظم کا کام صرف اپوزیشن کو برا بھلا کہنا ہے، حکومتی وزرا گالیاں دیتے رہتے ہیں، جو لاہور والوں کو جاہل کہے وہ خود جاہل ہے، کسی بھی عوامی نمائندے کو شہریوں کے بارے میں غلط الفاظ استعمال نہیں کرنے چاہیے۔ اسمبلی کے سیشن ضرور ہونے چاہیے، لیڈر شپ کو اپنی جان کو خطرے میں ڈالنا پڑتا ہے۔
خبر کا کوڈ : 869140
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش