QR CodeQR Code

تحریک انصاف حکومت سیاسی انتقام پر یقین نہیں رکھتی، شہباز گل

17 Jun 2020 13:05

اپنے ایک بیان میں وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی روابط کا کہنا ہے کہ حکومتی پالیسیوں کی وجہ سے کورونا وبا کو کنٹرول کیا گیا، اپوزیشن اسوقت احتساب سے بھاگ کر کورونا کے پیچھے چُھپ رہی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی روابط ڈاکٹر شہباز گل کا کہنا ہے کہ ملک کو بے دردی سے لوٹنے والوں کو حساب دینا ہوگا۔ اپنے ایک بیان میں ڈاکٹر شہباز گِل کا کہنا تھا کہ کرپشن کے کیسز کا سامنا کرنے والے کس منہ سے حکومت کو بھاشن دے رہے ہیں، تحریک انصاف حکومت سیاسی انتقام پر یقین نہیں رکھتی، لیکن ملک کو بے دردی سے لوٹنے والوں کو حساب دینا ہوگا۔ ڈاکٹر شہباز گِل کا کہنا تھا کہ حکومتی پالیسیوں کی وجہ سے کورونا وبا کو کنٹرول کیا گیا، اپوزیشن اس وقت احتساب سے بھاگ کر کورونا کے پیچھے چُھپ رہی ہے، کاغذ کے شیر بیرون ملک سے کورونا کے خلاف مدد کرنے آئے اور خود ڈھیر ہوگئے۔


خبر کا کوڈ: 869147

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/869147/تحریک-انصاف-حکومت-سیاسی-انتقام-پر-یقین-نہیں-رکھتی-شہباز-گل

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org