QR CodeQR Code

فوجیوں کی ہلاکت مودی حکومت کی سفارتی ناکامی کا نتیجہ ہے، دانش علی

17 Jun 2020 20:25

ضلع امروہہ سے پارلیمنٹ رکن دانش علی نے ٹویٹ کر کے حکومت کی پالیسیوں پر سوال کھڑا کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ فوجیوں کی ہلاکت مودی حکومت کی ناکام کا ثبوت ہے۔


اسلام ٹائمز۔ بہوجن سماج پارٹی (بی ایس پی) کے لیڈر اور رکن پارلیمنٹ دانش علی نے کہا کہ مودی حکومت کی سفارتی ناکامی کی وجہ سے لداخ کے گلوان وادی میں فوجیوں کی ہلاکت ہوئی ہے۔ ضلع امروہہ سے پارلیمنٹ رکن دانش علی نے ٹویٹ کر کے حکومت کی پالیسیوں پر سوال کھڑا کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سرحد کی حفاظت میں ہلاک ہونے والے 20 بہادر جوانوں کو میں سلام پیش کرتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ فوجیوں کی ہلاکت مودی حکومت کی ناکام کا ثبوت ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کو حقیقی لائن آف کنٹرول کی حالت پر بحث کرنے کے لئے کُل جماعتی میٹنگ بلانی چاہیئے۔


خبر کا کوڈ: 869169

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/869169/فوجیوں-کی-ہلاکت-مودی-حکومت-سفارتی-ناکامی-کا-نتیجہ-ہے-دانش-علی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org