0
Wednesday 17 Jun 2020 18:24

تحریک حسینیہ پاکستان کا 19 جون کو یوم صدیقہ کبریٰ منانے کا اعلان

تحریک حسینیہ پاکستان کا 19 جون کو یوم صدیقہ کبریٰ منانے کا اعلان
اسلام ٹائمز۔ تحریک حسینیہ پاکستان اور ادارہ منہاج الحسینؑ کے سربراہ علامہ ڈاکٹر محمد حسین اکبر نے 19 جون جمعۃ المبارک کو ملک بھر میں ’’یوم صدیقہ کبریٰ فی العالمین‘‘ کے طور پر منانے کا اعلان کیا ہے۔ انہوں نے تمام آئمہ جمعہ و جماعت، خطباء، واعظین، مبلغین، ذاکرین اور عزاداران مظلوم کربلا سے اپیل کی ہے کہ وہ مساجد، محافل میں مخدومہ کائنات صدیقہ کبریٰ، کائنات کی سب سے سچی خاتون، تمام اولین و آخرین عورتوں کی سردار، طیبہ و طاہرہ، بتول عذرا، فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کی عظمت و عصمت، حقانیت اور بی بیؑ کا بطور وارث میراث خاتم الانبیاء ہونے کو خطابات کا عنوان بنائیں۔

علامہ محمد حسین اکبر نے کہا کہ علماء غاصبان حقِ زہراء، خاتون جنت حضرت فاطمہ زہراؑ کے گستاخان کو بے نقاب کریں۔ انہوں نے کہا کہ اپنے خطبات میں بی بیؑ کے مطالبہ فدک پر مبنی ’’خطبہ فدکیہ‘‘ کے ایک ایک پہلو کو اجاگر  کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ خاص طور پر اس خود ساختہ، جعلی حدیث کا آپریشن کرکے دنیا کو بتایا جائے کہ اگر منبر پر بیٹھے ہوئے خلیفہ نے بی بی ؑ کو ان کے بابا کا فرمان یاد دلا دیا تھا، جو نعوذ باللہ بی بی کو یاد نہیں تھا، تو پھر بی بیؑ کو مفصل خطبہ دیتے ہوئے یہ کہنے کی کیا ضرورت تھی کہ قرآنی آیات سے اپنے حق کو ثابت کرنے کی نوبت کیوں آئی۔

انہوں نے کہا کہ بی بی ؑ نے فرمایا تھا کہ اے لوگو، مجھے پہچانو، میں فاطمہ بنت محمد ہوں، میں سچی ہوں، میرے باپ حضرت محمد صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم ہیں، جو بات میں شروع میں کہوں گی، بعد میں بھی وہی کہوں گی اور جو کچھ کہہ رہی ہوں، اس میں کوئی اشتباہ نہیں۔ علامہ محمد حسین اکبر نے کہا کہ علماء اپنے خطابات میں ملعون اشرف جلالی کیخلاف توہین رسالت کا مقدمہ درج کرکے اسے پھانسی دینے کا مطالبہ کریں اور پُرامن رہتے ہوئے احتجاج ریکارڈ کروایا جائے اور مذمتی قراردادیں پاس کی جائیں۔
خبر کا کوڈ : 869196
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش