QR CodeQR Code

القاعدہ ایٹمی ہتھیاروں تک رسائی کی کوشش کر رہی ہے،مائیک مولن

25 Jul 2009 15:25

امریکی فوج کے ایک سینئر افسر نے کہا ہے کہ القاعدہ اور طالبان کی قیادت ایٹمی ہتھیاروں تک رسائی کی کوشش کر رہی ہے۔ امریکی جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کے چیئرمین ایڈمرل مائیک مولن نے واشنگٹن میں جونیئر اسٹیٹسمین سمر اسکول پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ بات


واشنگٹن:امریکی فوج کے ایک سینئر افسر نے کہا ہے کہ القاعدہ اور طالبان کی قیادت ایٹمی ہتھیاروں تک رسائی کی کوشش کر رہی ہے۔ امریکی جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کے چیئرمین ایڈمرل مائیک مولن نے واشنگٹن میں جونیئر اسٹیٹسمین سمر اسکول پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ بات بالکل واضح ہے کہ دہشت گرد تنظیمیں بالخصوص القاعدہ لوگوں کو دہشت گردی کا نشانہ بنانے کے لیے ایٹمی ہتھیار حاصل کرنے کی خواہشمند ہے تاکہ اس کے ذریعے زیادہ سے زیادہ امریکیوں اور دیگر مغربی باشندوں کو مارا جا سکے۔مائیک مولن نے کہا کہ یہ وقت انتہائی خطرناک ہے کیونکہ ایٹمی ہتھیار انتہائی مہلک ہیں،انھیں قابو میں رکھنا ہو گا اور جہاں تک ممکن ہو اس میں کمی کرنی ہوگی۔انھوں نے کہا کہ اس بات کو بھی یقینی بنانا ہو گا کہ مزید کوئی ملک ایٹمی ہتھیار حاصل نہ کر سکے۔


خبر کا کوڈ: 8692

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/8692/القاعدہ-ایٹمی-ہتھیاروں-تک-رسائی-کی-کوشش-کر-رہی-ہے-مائیک-مولن

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org