0
Wednesday 17 Jun 2020 19:55

لاہور سے کراچی جانیوالی ٹرین تیز گام کو پتوکی کے قریب حادثہ، انجن تباہ

لاہور سے کراچی جانیوالی ٹرین تیز گام کو پتوکی کے قریب حادثہ، انجن تباہ
اسلام ٹائمز۔ لاہور سے کراچی جانیوالی مسافر ٹرین چھانگا مانگا اور پتوگی کے قریب بغیر پھاٹک کے لیول کراسنگ ٹریکٹر ٹرالے سے ٹکرا گئی۔ ٹرین انجن اور ٹرالر تباہ ہو گئے، تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ ریلوے کنٹرول کے مطابق لاہور سے کراچی جانیوالی ٹرین تیزگام ایکسپریس کا چھانگا مانگا کے قریب ٹریکٹر ٹرالی سے تصادم ہوا، ٹرین لاہور سے نکلنے کے بعد دو بجکر 27 منٹ پر چھانگا مانگا اور پتوکی ریلوے اسٹیشن کے درمیان پہنچی اس دوران بغیر پھاٹک کے لیول کراسنگ پر اچانک سامنے آنیوالے ٹریکٹر ٹرالر سے ٹکرا گئی، جس کے نتیجے میں ٹرین انجن کو شدید نقصان پہنچا اور وہ پٹری سے بھی اتر گیا جبکہ ٹریکٹر ٹرالر بھی تباہ ہو گیا، تاہم اس دوران کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ واقعہ کی اطلاع پر لاہور ڈویژن کی امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں جنہوں نے تقریباً 4 گھنٹے کی جدوجہد کے بعد لائن کو کلیئر کرتے ہوئے ٹرین کو دوبارہ کراچی کیلئے روانہ کر دیا جبکہ ریلوے حکام نے حادثہ کی تحقیقات کا حکم دے دیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 869218
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش