QR CodeQR Code

نشتر ہسپتال میں کرونا تشخیصی ٹیسٹ کی کٹس ختم ہوگئیں، 3 مزید کرونا وائرس سے اموات

17 Jun 2020 20:09

نشتر میڈیکل کالج کے پرنسپل نے کورونا کٹس کی کمی کے حوالے سے باقاعدہ مراسلہ جاری کر دیا ہے جس کے مطابق آئسولیشن وارڈز میں زیرعلاج مریضوں کے ہی ٹیسٹ کئے جائیں گے، مراسلے کے مطابق  وارڈ نمبر 12، 22، 23، 26، 27، 28 اور 29 کے علاوہ وارڈز کے مریضوں کے ٹیسٹ نہ کئے جائیں۔


اسلام ٹائمز۔ نشتر اسپتال میں زیرعلاج کورونا وائرس میں مبتلا مزید تین مریض جاں بحق ہو گئے ، نشتر ہسپتال میں کورونا کے باعث ہونے والی اموات کی مجموعی تعداد 105ہو گئی، آئسولیشن وارڈز میں کورونا میں مبتلا 80 مریض زیرعلاج ہیں، 20 کی حالت تشویشناک ہے، اسپتال انتظامیہ کے مطابق کورونا وائرس کے شبہ میں بھی 39 مریض زیرعلاج ہیں جن کی رپورٹس کا انتظار ہے، دوسری جانب جنوبی پنجاب کا سب سے بڑا نشتر اسپتال کورونا کی تشخیصی کٹس کی کمی کا شکار ہوگیا، کٹس کی کمی کے باعث کورونا کے شبہ میں آنے والے مریضوں کے ٹیسٹ نہیں ہو سکیں گے، نشتر میڈیکل کالج کے پرنسپل نے کورونا کٹس کی کمی کے حوالے سے باقاعدہ مراسلہ جاری کر دیا ہے، آئسولیشن وارڈز میں زیرعلاج مریضوں کے ہی ٹیسٹ کئے جائیں گے، مراسلے کے مطابق  وارڈ نمبر 12، 22، 23، 26، 27، 28 اور 29 کے علاوہ وارڈز کے مریضوں کے ٹیسٹ نہ کئے جائیں، مراسلہ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ آئسولیشن وارڈ کے علاوہ کسی بھی مریض کی کورونا رپورٹ کے لئے شعبہ میڈیسن کے سربراہ کی اجازت درکار ہوگی۔ 


خبر کا کوڈ: 869222

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/869222/نشتر-ہسپتال-میں-کرونا-تشخیصی-ٹیسٹ-کی-کٹس-ختم-ہوگئیں-3-مزید-وائرس-سے-اموات

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org