0
Wednesday 17 Jun 2020 22:53

معروف ٹی وی میزبان، اداکار اور سیاستدان طارق عزیز 84 برس کی عمر میں انتقال کرگئے

معروف ٹی وی میزبان، اداکار اور سیاستدان طارق عزیز 84 برس کی عمر میں انتقال کرگئے
اسلام ٹائمز۔ دیکھتی آنکھوں اور سنتے کانوں کو طارق عزیز کا سلام' جیسے ڈائیلاگ سے شہرت پانے والے پاکستان کے معروف ٹی وی میزبان، اداکار اور سیاستدان طارق عزیز 84 برس کی عمر میں انتقال کرگئے۔ ریڈیو پاکستان کی رپورٹ کے مطابق طارق عزیز کا انتقال حرکت قلب بند ہونے سے ہوا۔ وہ 1936 میں بھارت کے شہر جالندھر میں پیدا ہوئے تھے، ان کے والد میاں عبدالعزیز 1947 میں پاکستان ہجرت کرکے آئے تھے، طارق عزیز نے ابتدائی تعلیم ساہیوال سے حاصل کی تھی۔ جس کے بعد انہوں نے ریڈیو پاکستان، لاہور سے اپنے پیشہ وارانہ کیرئیر کا آغاز کیا تھا۔ وہ ایک شاعر اور اداکار بھی تھے، انہوں نے کئی ریڈیو اور ٹی وی پروگرامز کیے اور فلموں میں بھی اداکاری کی۔ طارق عزیز نے اپنی وصیت میں لکھا تھا کہ چونکہ ان کی کوئی اولاد نہیں ہے اس لیے وہ اپنے تمام اثاثے و املاک پاکستان کے نام کرتے ہیں۔ طارق عزیز کے انتقال سے کچھ دیر قبل سوشل میڈیا پر ان سے منسوب اکاؤنٹس سے ٹوئٹس کی گئی تھیں بعد ازاں انہی اکاؤنٹس پر ان کی موت کی تصدیق کی گئی تاہم کچھ ہی دیر بعد ان اکاؤنٹس کو ڈیلیٹ کردیا گیا تھا.
 
خبر کا کوڈ : 869247
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش