0
Wednesday 17 Jun 2020 23:28

سلیکٹڈ اور امپورٹڈ کٹھ پتلیوں نے ملک کو مسائل کی آماجگاہ بنادیا ہے، آصف زرداری

سلیکٹڈ اور امپورٹڈ کٹھ پتلیوں نے ملک کو مسائل کی آماجگاہ بنادیا ہے، آصف زرداری
اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرین کے صدر اور سابق صدر مملکت  آصف علی زرداری اور بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ سردار اختر مینگل کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا۔ سابق صدر آصف زرداری اور سردار اختر مینگل کے درمیان کورونا وائرس کا مقابلہ کرنے میں حکومت کی مجرمانہ غفلت پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ سابق صدر آصف زرداری اور سردار اختر مینگل نے ٹِڈی دل کے حملوں کو روکنے میں حکومتی ناکامی اور بڑھتی غربت پر بھی بات چیت کی۔ سابق صدر آصف علی زرداری سے سردار اختر مینگل نے ان کی صحت بھی دریافت کی۔ اس موقع پر اختر مینگل نے کہا کہ ملک کو صدر زرداری جیسے سیاست دان کی ان حالات میں زیادہ ضرورت ہے کہ جب حکمرانوں کی غفلت کے سبب صورت حال دن بدن خراب ہورہی ہے۔

اس موقع پر آصف علی زرداری نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی نے ہمیشہ مشکل وقت میں معیشت کو سہارا دیا ہے، پاکستان پیپلز پارٹی نے ہمیشہ ملک، جمہوریت اور غریبوں کو مضبوط کیا ہے۔ سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا کہ سلیکٹڈ اور امپورٹڈ کٹھ پتلیوں نے ملک کو مسائل کی آماجگاہ بنادیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی ملک کو مسائل سے نکالنے کیلئے اپنا قائدانہ کردار ادا کرتی رہے گی۔
خبر کا کوڈ : 869250
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش