0
Wednesday 17 Jun 2020 23:55

سندھ حکومت نے مشکل ترین حالات میں ایک عوام دوست اور متوازن بجٹ پیش کیا ہے، مرتضیٰ وہاب

سندھ حکومت نے مشکل ترین حالات میں ایک عوام دوست اور متوازن بجٹ پیش کیا ہے، مرتضیٰ وہاب
اسلام ٹائمز۔ سندھ حکومت کے ترجمان اور مشیر قانون و ماحولیات بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے سندھ حکومت کے بجٹ کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ سندھ حکومت نے مشکل ترین حالات میں ایک عوام دوست اور متوازن بجٹ پیش کیا ہے، نئے بجٹ میں صحت کے شعبے پر خاص توجہ دی گئی ہے۔ انہوں نے اپنے ایک ویڈیو بیان میں کہا کہ نئے مالی سال میں ڈویژنل سطح پر انفیکشس ڈیزیز سینٹرز قائم کئے جائیں گے اور کورونا کی ٹیسٹنگ کی استعداد بڑھانے کے لئے اسکیمیں تجویز کی گئی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بجٹ میں کوئی نیا ٹیکس نہیں لگایا گیا ہے اور سندھ حکومت نے ٹیکس فری بجٹ پیش کیا ہے، اس بجٹ میں ہمارا بنیادی مقصد عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کرنا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ تعلیم اور سماجی شعبے کو فوکس کیا گیا ہے، اس کے علاہ صوبے کے سرکاری ملازمین کے لئے بڑی خوشخبری ہے۔ انہوں نے کہا کہ مشکل معاشی حالات میں بھی پیپلز پارٹی کی حکومت نے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ کیا ہے، جس میں گریڈ ایک تا سولہ کے ملازمین کی تنخواہوں میں دس فیصد اور گریڈ سترہ سے اکیس کے افسران کی تنخواہوں میں پانچ فیصد اضافہ کیا گیا ہے، اس اضافے کا اطلاق صوبائی وزراء اور کابینہ کے دیگر ارکان اور ارکان اسمبلی پر نہیں ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ مشکل حالات کے باوجود کراچی کے لئے نئی ترقیاتی اسکیمیں رکھی گئی ہیں تاہم مجموعی ترقیاتی بجٹ میں کٹوتی کی گئی ہے۔
خبر کا کوڈ : 869256
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش