1
Wednesday 17 Jun 2020 23:59
بچوں کے حقوق پائمال کرنیوالے ممالک کی فہرست سے سعودی عرب کا نام حذف

اقوام متحدہ یمنی بچوں کی بھوک اور لاکھوں یمنی بچوں کے قتل عام پر اندھی و بہری ہو چکی ہے، یمن

اقوام متحدہ یمنی بچوں کی بھوک اور لاکھوں یمنی بچوں کے قتل عام پر اندھی و بہری ہو چکی ہے، یمن
اسلام ٹائمز۔ عرب نیوز چینل المسیرہ کے مطابق اقوام متحدہ کی جانب سے یمن پر جنگ مسلط کرنے والی سعودی شاہی رژیم کو "بچوں کے حقوق پائمال کرنے والی حکومتوں" کی فہرست سے نکال دینے کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے یمنی حکومت کے ترجمان ضیف اللہ الشامی نے کہا ہے کہ یمنی بچوں کی بھوک اور لاکھوں کی تعداد میں ان کے قتل عام کے حوالے سے اقوام متحدہ اندھی و بہری ہو چکی ہے۔ انہوں نے کہا کہ "بچوں کے حقوق پائمال کرنے والی حکومتوں کی فہرست" سے سعودی عرب کا نام نکال دینے کے فیصلے نے بین الاقوامی قوانین و اصولوں کے حوالے سے اقوام متحدہ کی ساکھ کو کسوٹی پر لا کھڑا کیا ہے۔

ضیف اللہ الشامی نے کہا کہ اقوام متحدہ کا یہ اقدام جارح سعودی فوجی اتحاد کو یمنی بچوں کے خلاف مزید جرائم کے ارتکاب پر گرین سگنل دینے کے مترادف ہے۔ یمنی حکومت کے ترجمان نے بچوں کے حقوق ضائع کرنے والے ممالک کی فہرست سے سعودی عرب کے نام کے حذف کئے جانے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل اور اقوام متحدہ ہی سعودی عرب کی جانب سے یمنی بچوں کے خلاف ہونے والے جرائم کے ذمہ دار ہیں۔
خبر کا کوڈ : 869259
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش