QR CodeQR Code

سانحہ ماڈل ٹاون کے ذمہ داروں کو کیفر کردار تک پہنچانا لازم ہے، علامہ احمد اقبال

18 Jun 2020 00:07

اپنے ایک بیان میں ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل کا کہنا تھا کہ پاکستان میں کسی آمر کے دور میں بھی خونریزی کی ایسی دلخراش داستان نہیں ملتی جو جمہوریت کے دعویداروں نے اپنے نام لکھوا لی۔ بے گناہ خواتین کو گولیوں کا نشانہ بنانے والے عبرتناک سزا کے مستحق ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ سید احمد اقبال رضوی نے سانحہ ماڈل ٹاون کی برسی کے موقعہ پر اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ نواز شریف کے دور حکومت میں اپنے حق کے لیے احتجاج کرنے والے بے گناہ شہریوں کو جس رعونت و بربریت کے ساتھ موت کے گھاٹ اتارا گیا اس کی پاکستان کی تاریخ میں مثال نہیں ملتی۔ انہوں نے کہا کہ سانحہ ماڈل ٹاون سابق حکومت کا وہ گھناونا جرم ہے جس کی سزا ملے بغیر لواحقین کے زخم مندمل نہیں ہو سکتے۔ شہداء کے اہل خانہ آج بھی انصاف کے منتظر ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں کسی آمر کے دور میں بھی خونریزی کی ایسی دلخراش داستان نہیں ملتی جو جمہوریت کے دعویداروں نے اپنے نام لکھوا لی۔ بے گناہ خواتین کو گولیوں کا نشانہ بنانے والے عبرتناک سزا کے مستحق ہیں، انہیں انصاف کے کٹہرے میں لاکر اہل خانہ کے درد کا مداوا کیا جانا چاہیئے۔


خبر کا کوڈ: 869263

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/869263/سانحہ-ماڈل-ٹاون-کے-ذمہ-داروں-کو-کیفر-کردار-تک-پہنچانا-لازم-ہے-علامہ-احمد-اقبال

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org