0
Thursday 18 Jun 2020 14:34

ملک و قوم کو بہت جلد نااہل حکمرانوں سے نجات ملنے والی ہے، سابق گورنر سندھ

ملک و قوم کو بہت جلد نااہل حکمرانوں سے نجات ملنے والی ہے، سابق گورنر سندھ
اسلام ٹائمز۔ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی نائب صدر سابق گورنر سندھ زبیر عمر نے مسلم اسٹوڈنٹس فیڈریشن سندھ کے صدر اور امیدوار برائے صوبائی اسمبلی حلقہ نمبر PS-102 کراچی یاسر عدیل شیخ اور ایم ایس ایف کے کوآرڈینیٹر عامر شیخ کے ساتھ اپنی رہائش گاہ پر ایک خصوصی ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان تاریخ کے بدترین معاشی بحران کے کنارے پر کھڑا ہے، نااہل حکمرانوں سے نجات میں تاخیر خدانخواستہ معاشی دیوالیہ پن کی طرف لے جاسکتا ہے، موجودہ سنگین معاشی، اقتصادی حالات سے نکلنے کے لئے پاکستان کو میاں محمد نواز شریف کی دور اندیش قیادت اور رہنمائی کی ضرورت ہے۔ ان خیالات کا اظہار سابق گورنر سندھ نے مسلم اسٹوڈنٹس فیڈریشن (ن) کے صوبائی صدر یاسر عدیل شیخ اور کوآرڈینیٹر عامر شیخ سے ملاقات کے دوران کیا۔

سابق گورنر سندھ محمد زبیر عمر نے کہا کہ سندھ اب مسلم لیگ (ن) کا گڑھ ہے جس کے لئے سب سے زیادہ کوششیں مسلم اسٹوڈنٹس فیڈریشن کی صوبائی قیادت کی ہیں، جو گھر گھر میاں محمد نواز شریف کا پیغام پہنچانے کے لئے حکومت کی انتقامی کاروائیوں کے سامنے ڈٹے ہوئے ہیں۔ یاسر عدیل شیخ نے مرکزی نائب صدر محمد زبیر عمر کی طرف سے پارٹی کارکنوں خصوصا ایم ایس ایف کی صوبائی قیادت کی درست سمت میں رہنمائی پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ جب تک ہمیں میاں محمد نواز شریف کی قیادت اور آپ جیسے تجربہ کار اور وفادار سینئر رہنماؤں کی معاونت دستیاب ہے ہم سندھ کو پاکستان مسلم لیگ (ن) کا دوسرا پنجاب بنا دیں گے۔
خبر کا کوڈ : 869266
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش