0
Thursday 18 Jun 2020 14:23

وزیراعظم سے اسٹیل مل، کے پی ٹی اور ایم کیو ایم کے بند دفاتر پر بات کی ہے، کنور نوید جمیل

وزیراعظم سے اسٹیل مل، کے پی ٹی اور ایم کیو ایم کے بند دفاتر پر بات کی ہے، کنور نوید جمیل
اسلام ٹائمز۔ متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے رہنما کنور نوید جمیل کا کہنا ہے کہ وزیراعظم سے ملاقات میں اسٹیل مل اور کراچی پورٹ ٹرسٹ (کے پی ٹی) کے حوالے سے بات کی ہے۔ وزیراعظم عمران خان کے دورہ کراچی کے موقع پر اتحادی جماعت ایم کیو ایم کے رہنماؤں نے ان سے ملاقات کی اور مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا۔ وزیراعظم سے ملاقات کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کنور نوید جمیل کا کہنا تھا کہ بجٹ میں کراچی کے لئے پیسے رکھنے پر وزیراعظم کا شکریہ ادا کیا ہے اور گِلہ کیا کہ 3 ماہ پہلے جو پیسے رکھے تھے وہ ریلیز نہیں ہوئے۔

کنور نوید جمیل کا کہنا تھا کہ وزیراعظم سے اسٹیل مل اور کے پی ٹی اور  ایم کیو ایم کے بند دفاتر کے حوالے سے بات کی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ کراچی کے سست روی سے چلنے والے منصوبوں پر بھی وزیراعطم سے بات کی ہے اور مطالبہ کیا ہے کہ کراچی کے لوگوں کی بلاسود قرضے کی شکل میں مدد کی جائے۔

اس موقع پر میئر کراچی وسیم اختر کا کہنا تھا کہ کے فور اور گرین لائن پر بھی بات کی ہے یہ منصوبے سست روی کا شکار ہیں جب کہ انہیں کے الیکٹرک کی زیادتیوں کے حوالے سے بھی آگاہ کیا ہے۔ وسیم اختر کا کہنا تھا کہ افسوس کراچی کے مسائل تیزی سے حل نہیں ہوتے، کراچی کے 3 اسپتالوں کے لئے 14 ارب رکھے گئے، عباسی شہید اسپتال کے لئے بھی پیسے رکھے جانے چاہیئے تھے۔
خبر کا کوڈ : 869269
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش