0
Thursday 18 Jun 2020 15:26

سندھ میں ایک روپے کی کرپشن بھی برداشت نہیں، بلاول بھٹو زرداری

سندھ میں ایک روپے کی کرپشن بھی برداشت نہیں، بلاول بھٹو زرداری
اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ سندھ میں ایک روپے کی کرپشن بھی برداشت نہیں، جو بھی کرپشن کرے اس کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔ رپورٹ کے مطابق چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو سے جام اکرام اللہ دھاریجو، سردار محمد بخش مہر نے ملاقات کی جس میں گھوٹکی کے سیاسی امور سے متعلق گفتگو کی گئی، رہنماؤں نے بلاول بھٹو کو اینٹی کرپشن، محکمہ صنعت سے متعلق بریفنگ دی۔ بلاول بھٹو نے کہا کہ کرپٹ شخص کتنا ہی بااثر کیوں نہ ہو اس کے خلاف گھیرا تنگ کریں، سندھ میں کرپشن کرنے والوں کی کوئی جگہ نہیں ہے، کرپٹ افراد کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ کرپٹ افراد کو ان کے انجام تک پہنچا کر عبرت کی مثال بنایا جائے، ایسی مثال بنایا جائے کہ کوئی کرپشن کا سوچ بھی نہ سکے۔ بلاول بھٹو نے پارٹی رہنماؤں کو ہدایت کی کہ صنعت کاروں سے ملاقات کریں اور ان کے مسائل کو حل کریں۔ ان کا کہنا تھا کہ سندھ بھر کے صنعتی زونز کے انفرااسٹرکچر کو مزید بہتر بنایا جائے۔
خبر کا کوڈ : 869275
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش