0
Thursday 18 Jun 2020 09:52

گستاخِ سیدہ اشرف جلالی نے بیرون ملک فرار کیلئے تیاری شروع کر دی

گستاخِ سیدہ اشرف جلالی نے بیرون ملک فرار کیلئے تیاری شروع کر دی
اسلام ٹائمز۔ گستاخِ سیدہ، تحریک لبیک کے سربراہ مولوی آصف اشرف جلالی نے بیرون ملک فرار ہونے کی تیاری شروع کر دی۔ انتہائی باوثوق ذرائع نے بتایا کہ اشرف جلالی کیخلاف ملک بھر کے مختلف تھانوں میں مقدمات درج کروائے جا رہے ہیں، جبکہ لاہور میں ان کیخلاف دی جانیوالی درخواست میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ اشرف جلالی کیخلاف توہین رسالت ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا جائے۔ اس مہم میں اہل تشیع علماء کیساتھ اہلسنت علماء بھی شریک ہیں اور وہ بھی مطالبہ کر رہے ہیں کہ اشرف جلالی کا نام فورتھ شیڈول میں شامل کرکے اس کیخلاف توہین رسالت ایکٹ کے تحت فوری مقدمہ درج کیا جائے۔ ذرائع کے مطابق تحریک لبیک میں اشرف جلالی کے مخالف دھڑے نے بھی درپردہ اشرف جلالی کیخلاف اہلسنت علماء کو فعال کر دیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ محاذ زیادہ گرم ہونے پر اشرف جلالی نے گذشتہ روز اپنے مدرسے میں "عظمت زہراء" کانفرنس بھی کی اور اس کانفرنس میں اپنے خطاب میں فضائل حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا بیان کرکے اپنے پیروکاروں کا غصہ ٹھنڈا کرنے کی ناکام کوشش کی، تاہم اس کے باوجود اہلسنت میں شدید غم و غصہ پایا جا رہا ہے۔ ذرائع کے مطابق اشرف جلالی نے سعودی عرب فرار ہونے کا منصوبہ بنایا ہے، اس حوالے سے فضائی سفر کیلئے رابطے کئے جا رہے ہیں اور خصوصی پرواز کے ٹکٹ کے حصول کیلئے کوششیں کی جا رہی ہیں۔ ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ ٹکٹ کنفرم ہوتے ہی اشرف جلالی سعودی عرب فرار ہو جائیں گے۔
خبر کا کوڈ : 869301
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش