0
Thursday 18 Jun 2020 10:32

لاہوریوں کو جاہل کہنے پر ڈاکٹر یاسمین راشد نے معافی مانگ لی

لاہوریوں کو جاہل کہنے پر ڈاکٹر یاسمین راشد نے  معافی مانگ لی
اسلام ٹائمز۔ وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد نے لاہوریوں کے حوالے نامناسب ریمارکس دینے پر معافی مانگ لی۔ وزیر صحت نے کہا ہے کہ لاہوریوں کیلئے میرا دل ماں کی طرح دھڑکتا ہے، مجھ سے بڑھ کر کوئی لاہوری نہیں، میرے کسی بیان سے کسی لاہوری کی دل آزاری ہوئی تو معافی چاہتی ہوں۔ وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد کا کہنا تھا کہ تمام لاہوریئے میرے بچوں کی طرح ہیں، میں خود لاہوری ہوں، میری عمر 70 سال ہے، خود کو لاہوریوں کی ماں سمجھتی ہوں اس لئے انہیں اپنے بچوں کی طرح ڈانٹ کر سمجھا سکتی ہوں۔ انہوں نے کہا کہ کورونا کیخلاف ایس او پیز پر عملدرآمد نہ کرنے پر دل کی بھڑاس نکالی جس سے کسی کی دل آزاری ہوئی ہو تو معذرت چاہتی ہوں۔
خبر کا کوڈ : 869310
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش