0
Thursday 18 Jun 2020 12:05

تفتان بارڈر7 روز کیلئے کھول دیا گیا

تفتان بارڈر7 روز کیلئے کھول دیا گیا
اسلام ٹائمز۔ وفاقی حکومت نے تافتان بارڈر کو 7 روز کے لئے کھول دیا ہے۔ وفاقی حکومت نے بلوچستان کے علاقے تفتان میں ایران سے ملحقہ سرحد کو تجارت کے لیے کھول دیا ہے، تاہم بارڈر کھلنے پر ایس او پیز پر عملدرآمد لازمی قرار دیا گیا ہے۔ وزارت داخلہ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق تفتان بارڈر 27 مارچ سے بند تھا، سرحد کو کورونا وائرس کی وجہ سے بند کیا گیا تھا، جبکہ اس سے قبل طور خم اور چمن بارڈر کو بھی ایس او پیز کو ملحوظ خاطر رکھتے ہوئے تجارت کے لئے کھولا گیا تھا۔
خبر کا کوڈ : 869346
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش