QR CodeQR Code

اپوزیشن حکومت جانے کے خواب دیکھنا چھوڑ دے، چودھری سرور

18 Jun 2020 12:11

گورنر پنجاب کا میڈیا سے گفتگو میں کہنا تھا کہ جہاں بھی اتحادی حکومتیں ہوتیں ہیں، وہاں ناراضگی ہوتی رہتی ہے، اپوزیشن کسی خوش فہمی کا شکار ہونے کی بجائے اپنا مثبت اور جمہوری کردار ادا کرے۔ گورنر پنجاب کا کہنا تھا کہ عوام نے ہمیں پانچ سال حکومت کا مینڈیٹ دیا ہے، عام انتخابات 2023 میں ہی ہوں گے۔


اسلام ٹائمز۔ گورنر پنجاب چودھری محمد سرور کا کہنا ہے کہ تحفظات جمہوریت کا حسن ہیں، مگر کوئی اتحادی حکومت گرانے کی بات نہیں کر رہا، عمران خان بطور وزیراعظم 2023 تک اپنی آئینی مدت پوری کر ینگے۔ گورنر پنجاب چودھری محمد سرور نے گورنر ہاوس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اپوزیشن حکومت جانے کے خواب دیکھنا چھوڑ دے، انتخابات کا انتظار کرے، حکومت اتحادیوں کو ساتھ لیکر چلے گی، بی این پی سے بھی حکومت کے رابطے جاری ہے۔
 
چودھری محمد سرور کا کہنا تھا کہ جہاں بھی اتحادی حکومتیں ہوتیں ہیں، وہاں ناراضگی ہوتی رہتی ہے، اپوزیشن کسی خوش فہمی کا شکار ہونے کی بجائے اپنا مثبت اور جمہوری کردار ادا کرے۔ گورنر پنجاب کا کہنا تھا کہ عوام نے ہمیں پانچ سال حکومت کا مینڈیٹ دیا ہے، عام انتخابات 2023 میں ہی ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کورونا کی وجہ سے مشکل حالات میں ہے سب جماعتیں ملکر کام کریں۔


خبر کا کوڈ: 869347

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/869347/اپوزیشن-حکومت-جانے-کے-خواب-دیکھنا-چھوڑ-دے-چودھری-سرور

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org