0
Thursday 18 Jun 2020 12:36

حکومتی تحویل میں لئے گئے کالعدم تنظیموں کے مدارس کیلئے فنڈ مختص

حکومتی تحویل میں لئے گئے کالعدم تنظیموں کے مدارس کیلئے فنڈ مختص
اسلام ٹائمز۔ کالعدم تنظیموں سے تحویل میں لیے گئے گئے مدرسوں کی سنی گئی۔ پنجاب حکومت نے نئے مالی سال میں 1 ارب 35 کروڑ روپے مختص کر دیئے۔ پنجاب میں سینکڑوں مدرسے اس وقت محکمہ سکول ایجوکیشن کے تحویل میں ہیں۔ پنجاب حکومت نے کالعدم تنظیموں سے اپنی تحویل میں لیے گئے مدرسوں کیلئے نئے مالی سال میں باقاعدہ فنڈ مختص کر دیئے ہیں۔ بجٹ دستاویزات کے مطابق نئے مالی سال میں ان مدرسوں کی مالی معاونت اور اساتذہ کی تنخواہوں کے فنڈز رکھے گئے ہیں۔

دستاویزات کے مطابق پنجاب حکومت نے نئے مالی سال میں 1 ارب 35 کروڑ روپے تحویل میں لیے گئے مدرسوں کیلئے مختص کر دیئے ہیں۔ اس سے قبل مدرسوں کیلئے فنڈ کیلئے اضافی گرانٹ ہمیشہ تاخیر سے دی جاتی تھی، جبکہ رواں سال ان مدرسوں میں بچوں کی کفالت اور دیگر انتظامی اخراجات کیلیے دو ارب روپے سے زائد کے اخراجات کیے تھے۔
خبر کا کوڈ : 869365
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش