0
Thursday 18 Jun 2020 14:16

جامعات میں قرآن مجید پڑھائے جانے کا فیصلہ تاریخی اقدام ہے، فیاض چوہان

جامعات میں قرآن مجید پڑھائے جانے کا فیصلہ تاریخی اقدام ہے، فیاض چوہان
اسلام ٹائمز۔ وزیرِ اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ پنجاب کی جامعات میں قرآن پاک بمعہ ترجمہ پڑھائے جانے کا فیصلہ ایک تاریخی اقدام ہے۔ وزیر اطلاعات نے پنجاب کی جامعات میں قرآن پاک بمعہ ترجمہ پڑھانے کے اقدام کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ گورنر پنجاب چودھری محمد سرور اور تمام جامعات کے وائس چانسلرز اس فیصلے پر خراج تحسین کے مستحق ہیں۔ انہوں نے کہا کہ قرآن پاک کے مفہوم کو عربی میں سمجھنا ہمارے لیے مشکل ہے، قرآن پاک تمام قدیم و جدید مسائل کا حل اور ہدایت کا سرچشمہ ہے۔ فیاض الحسن چوہان کا کہنا تھا کہ بزدار حکومت کا یہ تاریخی فیصلہ نئی نسل کی کردار سازی میں ممدو و معاون ثابت ہو گا۔ فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ وزیرِاعظم عمران خان ہماری نئی نسل کو پاکستان کے مستقبل کا حقیقی معمار سمجھتے ہیں، یہی وجہ ہے کہ پی ٹی آئی کی تمام پالیسیوں میں نوجوان طبقے کو خصوصی اہمیت دی جاتی ہے۔
خبر کا کوڈ : 869381
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش