0
Thursday 18 Jun 2020 16:01

اپنی سرحدی خودمختاری کے تحفظ کو ہر صورت یقینی بنائیں گے، چین

اپنی سرحدی خودمختاری کے تحفظ کو ہر صورت یقینی بنائیں گے، چین
اسلام ٹائمز۔ چینی حکام نے بیجنگ نے بھارت پر واضح کیا ہے کہ وہ موجودہ صورتحال کو سمجھنے میں کوئی غلطی نہ کرے۔ غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق چینی وزارت خارجہ کے ترجمان نے اپنے بیان میں وارننگ دی ہے کہ بھارتی سرحدی دستوں نے لائن آف ایکچول کنٹرول کی خلاف ورزی کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کی جانب سے جان بوجھ کر چینی افسروں اور فوجی جوانوں کو اشتعال دلایا دلا جا رہا ہے جو مسلح تصادم اور انسانی جانوں کی ہلاکت کا سبب بن رہی ہے۔ چین نے کہا ہے کہ وہ اپنی سرحدی خودمختاری کے تحفظ کو ہر صورت یقینی بنائے گا۔ دو روز قبل چین کے ساتھ ہونے والی سرحدی جھڑپ میں بھارتی فوج کے کرنل سمیت 20 فوجی ہلاک ہو گئے تھے۔ سرحدی جھڑپ کا واقعہ گلوان میں پیش آیا تھا۔ بھارتی فوجیوں کے مارے جانے کی تصدیق انڈیا کے میڈیا نے بھی کی۔

مؤقر بھارتی اخبار ’ٹائمز آف انڈیا‘ کے مطابق دونوں ممالک کے درمیان ہونے والی سرحدی جھڑپ کئی گھنٹوں تک جاری رہی تھی۔ عالمی خبر رساں ایجنسیوں کے مطابق چین اور بھارت کے درمیان گزشتہ کافی عرصے سے سرحد پہ کشیدگی ہے جس میں اعلیٰ سطحی فوجی روابط کے باوجود کمی نہیں آئی ہے۔ دونوں ممالک کے درمیان سرحدی تنازع  اس وقت شدت اختیار کر گیا تھا جب چین کے منع کرنے کے باوجود بھارت نے ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کرتے ہوئے چین کی سرحد کے قریب غیر قانونی شاہراہ تعمیر کرنے کی کوشش کی۔ خطے میں اپنی چودھراہٹ قائم کرنے کا خواہش مند بھارت گزشتہ دنوں اس وقت بھی ہزیمت کا سامنا کرچکا ہے جب نیپال کی افواج نے گولی چلا کر بھارتیوں کو خبردار کیا کہ اس کی سرحدی حدود کی خلاف ورزی نہ کی جائے۔
 
خبر کا کوڈ : 869394
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش