QR CodeQR Code

وزارت داخلہ نے غیر ملکیوں کے ویزوں میں توسیع کر دی

18 Jun 2020 16:44

وزارت داخلہ کی جانب سے جاری ہونیوالے نوٹیفکیشن کے مطابق کورونا وائرس کے باعث ویزہ کیسز التواء کا شکار ہیں۔ متعلقہ اتھارٹی نے فیصلہ کیا ہے کہ ہر قسم کے ویزوں میں 31 اگست 2020 تک توسیع کر دی جائے جو غیر ملکی شہریوں کو پہلے ہی جاری کئے گئے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان میں مقیم غیر ملکیوں کیلئے خوشخبری، محکمہ داخلہ نے پاکستان میں موجود غیر ملکیوں کے وزیروں میں ازخود اگست 2020 کے آخر تک توسیع کر دی ہے۔ وزارت داخلہ کی جانب سے جاری ہونیوالے نوٹیفکیشن کے مطابق کورونا وائرس کے باعث ویزہ کیسز التواء کا شکار ہیں۔ متعلقہ اتھارٹی نے فیصلہ کیا ہے کہ ہر قسم کے ویزوں میں 31 اگست 2020 تک توسیع کر دی جائے جو غیر ملکی شہریوں کو پہلے ہی جاری کئے گئے ہیں۔ اس حکم کا اطلاق ان غیر ملکی شہریوں پر ہوگا جو اس وقت پاکستان میں موجود ہیں اور ان کے ویزے 15 مارچ کے بعد زائدالمعیاد ہو جانے ہیں۔ وزارت داخلہ نوٹیفکیشن کی کاپی امیگریشن، ایف آئی اے اور وزارت خارجہ کو بھی بھجوا دی ہے۔


خبر کا کوڈ: 869403

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/869403/وزارت-داخلہ-نے-غیر-ملکیوں-کے-ویزوں-میں-توسیع-کر-دی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org