0
Thursday 18 Jun 2020 16:51

کالعدم تنظیموں کو فنڈنگ کا الزام، جماعت الدعوۃ کے رہنماوں کو سزا سنا دی گئی

کالعدم تنظیموں کو فنڈنگ کا الزام، جماعت الدعوۃ کے رہنماوں کو سزا سنا دی گئی
اسلام ٹائمز۔ کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے کالعدم تنظیموں کی فنڈنگ کے الزام میں گرفتار ملزمان کا انسداد دہشت گردی عدالت لاہور نے فیصلہ سنا دیا۔ گرفتار مجرم کالعدم جماعۃالدعوۃ کے سرگرم رہنما تھے۔ انسداد دہشت گردی کی عدالت نے جماعت الدعوۃ کے رہنما پروفیسر ظفر اقبال اور یحیی مجاہد کو پانچ، پانچ سال قید پچاس ہزار جرمانہ کی سزا سنائی ہے۔ عدالت نے پروفیسر حافظ عبدالرحمن مکی کو ایک سال قید بیس ہزار روپے جرمانہ کی سزا سنا دی۔ اسی طرح عدالت نے حافظ عبدالسلام بن محمد کو بھی ایک سال قید بیس ہزار جرمانہ کی سزا سنائی ہے۔

انسداد دہشت گردی عدالت نمبر 3 کے جج اعجاز احمد بٹر نے کیس پر فیصلہ سنایا۔ کالعدم جماعۃ الدعوۃ کی طرف سے نصیرالدین نیئر ایڈووکیٹ نے عدالت میں دلاٸل مکمل کیے۔ سی ٹی ڈی کی طرف سے درج مقدمہ نمبر 20/19 میں تمام گواہوں کے بیانات ریکارڈ کیے گئے۔ انسداد دہشت گردی عدالت نے چند ماہ قبل کالعدم جماعۃ الدعوۃ کے مرکزی رہنما حافظ محمد سعید اور پروفیسر ظفر اقبال کو مجموعی طور پر گیارہ گیارہ سال قید سزا سناٸی تھی۔
خبر کا کوڈ : 869404
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش