0
Thursday 18 Jun 2020 17:50

چین کے ناقابل معافی جرم پر مودی و راج ناتھ جواب دیں، کانگریس

چین کے ناقابل معافی جرم پر مودی و راج ناتھ جواب دیں، کانگریس
اسلام ٹائمز۔ کانگریس نے کہا ہے کہ چینی فوجیوں نے رائفل کے دستے، لوہے کی سلاخوں، خاردار تاروں، لاٹھیوں اور دیگر ہتھیاروں سے ہمارے فوجی جوانوں پر حملہ کرکے ناقابل معافی جرم کیا ہے۔ بھارت کے وزیر اعظم نریندر مودی اور وزیر دفاع راجناتھ سنگھ ملک کے عوام کو جواب دیں کہ ہمارے فوجیوں کو نہتے ان سے لوہا کیوں لینا پڑا۔ ایک بیان میں کانگریس کے جنرل سکریٹری کے سی وینوگوپال اور پارٹی کے میڈيا سیل کے انچارج رندیپ سنگھ سورجے والا نے کہا کہ ملک میں 20 فوجی جوانوں کی ہلاکت پر آب دیدہ آنکھوں سے خراج تحسین پیش کیا جارہا ہے اور ملک کے باشندگان شدید درد، ناراضگی اور غم و غصے میں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ واقعہ ملک میں اذیت کا باعث ہے اور ہر کسی کی زبان پر شدید غم و غصہ کا اظہار پایا جاتا ہے کہ ملک کے بہادروں کو بے دردی سے ہلاک کردیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عوام اب یہ جاننا چاہتی ہے کہ مادر وطن کے ان لاڈلوں کو کیوں اور کس نے چینی مسلح فوجیوں سے نہتے لوہا لینے پر مجبور کیا۔

انہوں نے کہا کہ چین نے ناقابل معافی جرم کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس کے فوجیوں نے جان بوجھ کر ہمارے بہادر فوجی افسران اور جوانوں پر رائفل کے دستانے، لوہے کی سلاخوں، خاردار تاروں، لاٹھیوں اور دیگر ہتھیاروں سے حملہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ اہل وطن کا دل یہ سوچ کر کانپ اٹھتا ہے کہ ہمارے بہادر فوجیوں کو جس بہیمانہ اور بے رحمی سے ہلاک کیا گیا ہے وہ انتہائی افسوسناک، ناقابل قبول اور تکلیف دہ ہے۔ کانگریس لیڈروں نے کہا کہ مودی اور راجناتھ سنگھ ملک کو جواب دیں کہ ہمارے بہادر فوجی افسران اور جوانوں کو نہتے ہو کر دشمن کے پاس کیوں بھیج دیا گیا ہے۔ انہوں نے سوال کیا کہ کیا چین کے ارادے کو سمجھنے میں بڑی غلطی مرکزی حکومت اور ان کی قیادت کی مکمل ناکامی کی علامت نہیں ہے۔
خبر کا کوڈ : 869407
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش