QR CodeQR Code

ہندوستان کو سبق سکھانے پر چینی فوج قابل مبارکباد ہے 

ہمارے حکمراں خاموش رہ کرقوم کی عزت کو پامال نہ کریں، صاحبزادہ ابوالخیر زبیر

18 Jun 2020 17:52

ملی یکجہتی کونسل کے صدر کا وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ چین کی طرح غیرت مند قومیں دشمن کی جارحیت کو برداشت نہیں کرتیں اور دشمن کو منہ توڑ جواب دے کر اس کو اچھی طرح سبق سکھا دیتی ہیں، مسلمان قوم تو چینی قوم سے کہیں زیادہ غیرت مند قوم ہے۔


اسلام ٹائمز۔ جمعیت علمائے پاکستان (نورانی)و ملی یکجہتی کونسل کے صدر ڈاکٹر صاحبزادہ ابوالخیر محمد زبیر نے جے یو پی (نورانی) سندھ کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ چینی فوج قابل مبارکباد ہے، جس نے دوسری بار سرحدی خلاف ورزی پر ہندوستان کے کرنل سمیت بیس فوجیوں کو جہنم واصل کردیا اور ان کے میجر اور کیپٹن سمیت چھتیس فوجیوں کو گرفتار کر کے ان کو ایسا سبق سکھایا ہے کہ مودی اور اس کے فوجیوں کو چھٹی کا دودھ یاد آگیا ہے، جبکہ ہماری سرحدوں کی سینکڑوں بار خلاف ورزی کرتے ہوئے ہندوستان نے اسی روز بھی حملہ کر کے ہمارے کئی شہریوں کو زخمی کردیا، دہلی میں ہمارے ہائی کمیشن کا محاصرہ کرتے ہوئے ہمارے کئی سفارتکاروں کو حراساں کیا لیکن ہم اس پر اپنی سابقہ روش کو برقرار رکھتے ہوئے زبانی احتجاج سے آگے نہیں بڑھ سکے۔چین کی طرح غیرت مند قومیں دشمن کی جارحیت کو دوسری بار بھی برداشت نہیں کرتیں اور دشمن کو منہ توڑ جواب دے کر اس کو اچھی طرح سبق سکھا دیتی ہیں مسلمان قوم تو چینی قوم سے کہیں زیادہ غیرت مند قوم ہے، خدارا ہمارے حکمراں دشمن کے سینکڑوں بار حملوں اور ان کی ذلت آمیز رویوں پر خاموش رہ کر اس قوم کی عزت کو پامال نہ کریں۔


خبر کا کوڈ: 869413

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/869413/ہمارے-حکمراں-خاموش-رہ-کرقوم-کی-عزت-کو-پامال-نہ-کریں-صاحبزادہ-ابوالخیر-زبیر

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org