QR CodeQR Code

بدترین معاشی حالات میں وفاق سندھ کے 229 ارب روپے نہیں دے رہا، بلاول

18 Jun 2020 22:35

وزیراعلیٰ سندھ سے ویڈیو لنک کے ذریعے رابطہ میں چیئرمین پی پی نے کہا کہ وفاق و دیگر صوبوں کی پی ٹی آئی حکومتوں نے سرکاری ملازمین کو ناقابل برداشت مہنگائی کے حوالے کردیا ہے، سندھ حکومت نے نہ صرف تنخواہوں میں اضافہ کیا بلکہ زندگیوں کو بچانے کیلئے شعبہ صحت کے فنڈز بھی بڑھائے۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے ویڈیو لنک کے ذریعے رابطہ کیا ہے۔ وزیراعلیٰ سندھ نے بلاول بھٹو زرداری کو بتایا کہ بدترین معاشی حالات میں وفاق سندھ کے 229 ارب روپے نہیں دے رہا، مسائل کے باوجود ہم نے ایک ایسا بجٹ پیش کیا ہے جو عوام دوست، غریب پرور اور کسانوں کی توقعات کے مطابق ہے۔ اس موقع پربلاول بھٹو زرداری نے سندھ کی عوامی حکومت کی جانب سے متوازن بجٹ پیش کرنے پر وزیراعلیٰ کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس سے بچاؤ، ٹڈی دل اور غربت کے خاتمے کے حوالے سے سندھ بجٹ عوام کی ضروریات کے مطابق ہے، وسائل کی کمی اور وفاق کا تعاون نہ ہونے کے باوجود سندھ بجٹ میں صحت، تعلیم اور زراعت کیلئے زیادہ فنڈز رکھے گئے۔

ان کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت نے بجٹ میں صحت، تعلیم اور زراعت کیلئے زیادہ فنڈز رکھ اپنے منشور کے مطابق عمل کیا ہے۔ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ وفاق و دیگر صوبوں کی پی ٹی آئی حکومتوں نے سرکاری ملازمین کو ناقابل برداشت مہنگائی کے حوالے کردیا ہے، سندھ حکومت نے نہ صرف تنخواہوں میں اضافہ کیا بلکہ زندگیوں کو بچانے کیلئے شعبہ صحت کے فنڈز بھی بڑھائے۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی حکومت میں نہ وہ اہلیت ہے اور نہ نیت کہ وہ عوام کی فلاح کا سوچ بھی سکے، پی ٹی آئی حکومت ابھی پی پی پی سے بہت پیچھے ہے کہ سندھ حکومت نے پوورٹی ریڈکشن پروگرام کیلئے بھی فنڈز رکھے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 869464

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/869464/بدترین-معاشی-حالات-میں-وفاق-سندھ-کے-229-ارب-روپے-نہیں-دے-رہا-بلاول

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org