0
Friday 19 Jun 2020 00:01

علامہ تصور جوادی کا علی رضا بخاری کو فون، کشمیر اسمبلی میں عصمت زہرا (س) بل پیش کرنے پر مبارکباد

علامہ تصور جوادی کا علی رضا بخاری کو فون، کشمیر اسمبلی میں عصمت زہرا (س) بل پیش کرنے پر مبارکباد
اسلام ٹائمز۔ پیر سید علی رضا بخاری رکن قانون ساز اسمبلی آزاد کشمیر کو مجلس وحدت مسلمین آزاد کشمیر کے سیکرٹری جنرل علامہ سید تصور حسین نقوی الجوادی نے ٹیلی فون کیا اور لاہور کے نام نہاد مذہبی سکالر آصف اشرف جلالی کی طرف سے بنت رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم، خاتون جنت حضرت فاطمۃ الزہرہ سلام اللہ علیھا کی شان میں گستاخانہ بیان کے خلاف قرارداد مذمت پیش کر کے متفقہ طور پر منظور کروانے پر شاندار الفاظ میں مبارکباد دی۔ علامہ تصور جوادی نے کہا کہ آپ چونکہ خود آل رسول (ص) ہیں، لہذا پہلے خمس بل اور اب عصمت حضرت فاطمہ زہراء سلام اللہ علیھا بل پیش کرنا ایک ایسا کارنامہ ہے جو تاریخ میں سنہری الفاظ میں لکھا جاۓ گا۔ جس پر پیر علی رضا بخاری نے علامہ تصور جوادی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے انہیں دعا دی۔ اس گفتگو کے ضمن میں وحدت سیکرٹریٹ مظفر آباد سے جاری بیان میں علامہ تصور جوادی نے کہا کہ ناصبی مولوی توہین رسالت (ص) کا مرتکب ہوا ہے، اسے گرفتار کرکے قرار واقعی سزا دی جائے۔ ایسی گستاخی کرنے والا مسلمان نہیں ہو سکتا۔

ان کا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت اور حکومت پنجاب نے سخت کارروائی نہ کی تو ملک میں انتشار پھیلنے کا خطرہ ہے، حضرت فاطمة الزہراء سلام اللہ علیہا صدیقہ، طاہرہ اور سیدة النساء العالمین ہیں، جن کے بارے میں سرور کائنات حضرت محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا فرمان ہے کہ فاطمہ (س) میرا ٹکڑا ہے۔ میرا گھر فاطمہ (س) کا گھر ہے۔ جس نے فاطمہ (س) کی توہین کی، اس نے میری توہین کی۔ شان فاطمہ زہراء (س) میں اس طرح کی متعدد احادیث وارد ہوئی ہیں، نیز قرآن مجید کی بہت سی آیات بھی سیدہ فاطمہ زہراء (س) کی شان میں نازل ہوئی ہیں، جن میں آیت تطہیر، آیت مباہلہ، آیت مودت سمیت متعدد دیگر آیات شامل ہیں۔ وہ عصمت کے درجے پر فائز تھیں، ایسی طاہرہ صدیقہ خاتون کے بارے میں خطا کار جیسے گستاخانہ الفاظ کا استعمال ضروریات دین کا انکار اور کفر ہے، جو کسی مسلمان کا کام نہیں ہو سکتا۔ ہم سیدہ فاطمہ (س) کی توہین برداشت نہیں کریں گے۔ سیدہ فاطمہ (س) کی توہین کر کے اشرف جلالی توہین رسالت (ص) کا مرتکب ہوا ہے۔ اشرف جلالی علماء میں سے نہیں، یہ ناصبی دشمن اہل بیت (ع) ہے، جس کا مقصد تفرقہ پھیلانا ہے، علامہ تصور جوادی نے مطالبہ کیا کہ پاکستان بھر کے سنی و شیعہ علما ناصبی مُلا کا بائیکاٹ کریں اور حکومت فوری طور پر اسے گرفتار کر کے قانون کے مطابق سزا دے۔
خبر کا کوڈ : 869480
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش