0
Friday 19 Jun 2020 00:21

وفاقی سیکرٹری فوڈ ہاشم پوپلزئی کو منیجنگ ڈائریکٹر پیپرا تعینات کرنے کا فیصلہ

وفاقی سیکرٹری فوڈ ہاشم پوپلزئی کو منیجنگ ڈائریکٹر پیپرا تعینات کرنے کا فیصلہ
اسلام ٹائمز۔  آٹا و چینی بحران پر ہٹائے گئے وفاقی سیکرٹری فوڈ ہاشم پوپلزئی کو منیجنگ ڈائریکٹر پبلک پروکیورمنٹ ریگولیٹری اتھارٹی (پیپرا) تعینات کرنے کا فیصلہ واپس لے لیا گیا۔ ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ نے 29 مئی کو ہاشم پوپلزئی کو ایم ڈی پیپرا لگانے کی سرکولیشن کے ذریعے منظوری لی تھی۔ ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ کے اجلاس میں بعض ارکان نے ہاشم پوپلزئی کی ایم ڈی کے عہدے پر تعیناتی پر اعتراضات اٹھائے تھے۔ علاوہ ازیں آٹا اسکینڈل کی تحقیقات مکمل ہونے سے قبل ہی وزیراعظم آفس نے ہاشم پوپلزئی کو دوبارہ نیا عہدہ دے دیا اور انہیں وفاقی سیکرٹری برائے وزارت اوورسیز ڈویژن لگادیا گیا ہے۔ اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے ہاشم پوپلزئی کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔ خیال رہے کہ 4 اپریل کو وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) کی جانب سے آٹا و چینی بحران کی تحقیقاتی رپورٹ منظر عام پر لائی گئی تھی۔ رپورٹ سامنے آنے کے بعد وزیراعظم عمران خان کی جانب سے کابینہ میں دیگر تبدیلیوں کے ساتھ وفاقی وزیر برائے تحفظ خوراک اور تحقیق خسرو بختیار کا قلمدان تبدیل کرکے انہیں وزارت اقتصادی امور دے دی گئی تھی۔ ذرائع کے مطابق تحقیقاتی کمیٹی نے سیکرٹری فوڈ ہاشم پوپلزئی کو ذمہ دار قرار دے کر فوری ہٹانے کی سفارش کی تھی۔ وزیراعظم نے رپورٹ کے بعد ہاشم پوپلزی کو بھی سیکرٹری فوڈ کے عہدے سے ہٹا دیا تھا اور عمر حمید کو ان کی جگہ تعینات کیا تھا۔


 
خبر کا کوڈ : 869482
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش