0
Friday 19 Jun 2020 01:36

کورونا خطرناک حقیقت ہے، حفاظت کرکے دوسروں کو بھی اس وباء سے بچا سکتے ہیں، مرتضیٰ وہاب

کورونا خطرناک حقیقت ہے، حفاظت کرکے دوسروں کو بھی اس وباء سے بچا سکتے ہیں، مرتضیٰ وہاب
اسلام ٹائمز۔ سندھ حکومت کے ترجمان بیرسٹر مرتضی وہاب نے شہریوں کو ماسک پہننے کے فوائد اور طریقہ کار سے آگاہ کیا ہے۔ اپنے ویڈیو بیان کے ذریعے انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ ہر شہری ماسک کا ضرور استعمال کرے، کورونا وائرس ایک خطرناک حقیقت ہے اور حفاظت کرکے ہم خود اور دوسروں کو بھی اس وباء سے بچا سکتے ہیں۔ بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ طبی ماہرین اس وباء سے بچنے کا واحد طریقہ احتیاط بتاتے ہیں، گھروں پر قیام اور باہر نکلتے وقت ماسک کا استعمال اور بار بار اچھی طرح ہاتھ منہ دھونا ہی احتیاط ہیں، اس کے علاوہ ہم نے فیزیکل فاصلے کو برقرار رکھنا ہے، شہریوں سے ملتے وقت چار پانچ فٹ تک کا فاصلہ رکھیں، وباء کے خاتمے تک مصافحہ کرنے سے بھی احتیاط برتیں۔

بیرسٹر مرتضیٰ وہاب کا کہنا تھا کہ ماسک اس طرح پہنیں کہ آپ کا منہ اور ناک دونوں اچھی طرح سے کور ہوں، ہم نے دیکھا ہے کہ بعض شہری ماسک کو جیب، ہاتھ یا دفتر کی میز پر رکھے ہوئے ہوئے ہوتے ہیں جس کا کوئی فائدہ نہیں ہے، بعض اوقات لوگ ماسک کو اپنی ٹھوڑی پر باندھے ہوئے ہوتے ہیں جو غلط ہے، طبی ماہرین کے مطابق ماسک کے استعمال سے وائرس سے بڑی حد تک حفاظت ہوتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ شہری رش والی جگہوں پر جانے سے قطعی طور پر گریز کریں کیونکہ خدانخواستہ ہم وہاں سے وائرس کیری کرکے اپنے گھر والوں کو متاثر کرسکتے ہیں لہذا احتیاط ہر حال میں کرنی ہے۔
خبر کا کوڈ : 869491
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش