0
Friday 19 Jun 2020 01:43

وزیراعظم سندھ آئے اور وزیراعلیٰ سے ملے بغیر چلے گئے، یہ سلیکٹڈ حکومت کی بدنیتی ہے، اسماعیل راہو

وزیراعظم سندھ آئے اور وزیراعلیٰ سے ملے بغیر چلے گئے، یہ سلیکٹڈ حکومت کی بدنیتی ہے، اسماعیل راہو
اسلام ٹائمز۔ سندھ حکومت نے وزیراعظم عمران خان کی صوبے کے صحافیوں سے گفتگو اور دورے پرردعمل میں کہا ہے کہ وزیراعظم سندھ آئے اور وزیراعلیٰ سے ملے بغیر چلے گئے، یہ سلیکٹڈ حکومت کی بدنیتی ہے، عمران خان پی ٹی آئی کے نہیں بلکہ پورے ملک کے وزیراعظم ہیں۔ وزیر زراعت اسماعیل راہو نے مزید کہا کہ وزیراعظم نے کہا کہ وہ ٹڈی دل معاملے پر بھارت اور ایران سے رابطے میں ہیں، حکومت پڑوسی ممالک کے ساتھ ٹڈی دل کے ایشو کو علاقائی سطح پر اٹھانے میں ناکام ہوگئی ہے، ٹڈی دل کے حوالے سے پڑوسی ممالک کے ساتھ کوئی مشترکہ حکمت عملی ابھی تک سامنے نہیں آئی۔ صوبائی وزیر نے کہا کہ وزیراعظم نے ٹڈی دل کے خاتمے کے لئے ریگستانی علاقوں میں اسپرے کے لئے جہاز اور عملہ دینے کا اعلان کیوں نہیں کیا؟، سندھ کے کسان انتظار میں تھے کہ عمران خان ٹڈی دل کے خاتمے کے لئے فوری اقدامات کا اعلان کریں گے، افسوس ہے کہ عمران خان نے ٹڈی دل کے خاتمے کے لئے اعلان نہ کرکے سندھ کے کاشتکاروں کو مایوس کیا۔

اسماعیل راہو نے کہا کہ ٹڈی دل سے سندھ کے 22 اضلاع متاثر ہیں لیکن وفاق نے ابھی تک ایریل اسپرے شروع نہیں کیا، خان صاحب آپ واقعی سیاست نہیں کررہے بلکہ آپ تو سندھ سے انتقام لے رہے ہیں، پی ٹی آئی کو ووٹ نہ دینے پر عمران خان نے سندھ کو مکمل نظرانداز کردیا ہے، افسوس تو اس بات کا ہے کہ ٹڈی دل کے مسئلے کو نہ پی ٹی آئی اور نہ ہی ان کے اتحادیوں نے اٹھایا، ٹڈی دل کے معاملے پہ ان کی خاموشی انتہائی قابل مذمت ہے۔ انہوں نے وزیراعظم کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم کا سندھ کا دورہ سیاسی رہنماؤں سے ملاقاتوں کے لئے تھا، ان کو سندھ کی عوام سے کوئی لینا دینا نہیں، سندھ حکومت آج بھی چاہتی ہے کہ وفاق سے مل کر کام کرے مگر وزیراعظم کا ارادہ نہیں لگتا۔
خبر کا کوڈ : 869492
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش