0
Friday 19 Jun 2020 01:48

ہم کورونا سے متاثر لوگوں کی مدد کے بجائے منافع خوری میں مصروف ہیں، مفتی تقی عثمانی

ہم کورونا سے متاثر لوگوں کی مدد کے بجائے منافع خوری میں مصروف ہیں، مفتی تقی عثمانی
اسلام ٹائمز۔ مفتی اعظم پاکستان مفتی تقی عثمانی نے کہا ہے کہ ہم کورونا کے وباء زدہ لوگوں کی مدد کے بجائے ناجائز منافع کمانے میں مصروف ہیں۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئیٹر پر اپنے پیغام میں مفتی تقی عثمانی نے کہا کہ کورونا، ڈینگی، ٹڈی دل، زلزلے کیا ہمارے تھوڑے تازیانے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کیا اب بھی وقت نہیں آیا کہ امت حرام کھانا چھوڑ دے اور گناہ سے توبہ کرے، اپنے گناہوں سے توبہ کرکے اللہ تعالی کو منانے کی کوشش کریں۔

انہوں نے کہا کہ ہم کرونا وباء سے پریشان لوگوں کی مدد کرنے کے بجائے ان حالات میں بھی ناجائز منافع کمانے میں مصروف عمل ہیں۔ انہوں نے ہدایت کی کہ گھروں میں بیٹھ کر لوگ روزانہ کم از کم 100 بار آیتِ کریمہ کا ورد کریں، خود کو گھروں میں مخصوص کرلیں اور کھانے پینے سے پہلے سنت نبوی (ص) کے مطابق بسم اللہ پڑھیں۔ مفتی تقی عثمانی نے دعا کی کہ اللہ اہل وطن اور تمام انسانوں کو اس موذی وباء سے محفوظ رکھے۔
خبر کا کوڈ : 869493
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش