0
Friday 19 Jun 2020 11:00

لاہور، اشرف جلالی کیخلاف توہین رسالت کی دفعات کے تحت مقدمہ درج

لاہور، اشرف جلالی کیخلاف توہین رسالت کی دفعات کے تحت مقدمہ درج
اسلام ٹائمز۔ تحریک لبیک یارسول اللہ کے سربراہ اور گستاخِ سیدہ مولانا اشرف آصف جلالی کیخلاف لاہور کے تھانہ سمن آباد میں مقدمہ درج کر لیا گیا۔ مقدمہ تحریک تحفظ تشیع پاکستان کے رہنما مولانا امتیاز عباس کاظمی کی مدعیت میں درج کیا گیا۔ مقدمہ میں توہین رسالت، توہین اہلبیت، توہین قرآن، توہین مذہب، مذہبی دہشت گردی کی دفعات شامل کی گئی ہیں۔ مقدمہ تعزیرات پاکستان 298 اے کے تحت درج کیا گیا ہے۔

مقدمہ میں مدعی مولانا امتیاز عباس کاظمی نے موقف اختیار کیا ہے کہ ہم نے ’’اتحاد امت فورم‘‘ کے زیراہتمام اشرف جلالی کی ویڈیو کا مکمل جائزہ لیا ہے، ویڈیو میں واضح طور پر اشرف جلالی نے شانِ سیدہ میں گستاخی کی ہے، درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ اشرف جلالی کیخلاف توہین رسالت، توہین اہلبیت، توہین مذہب اور مذہبی دہشتگردی کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا جائے۔ درخواست گزار نےموقف اختیار کیا کہ فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا رسول کریم کے جگر کا ٹکڑہ ہیں، متعدد مقامات پر حضور نبی کریم (ص) نے عصمت و عظمت زہرا سلام اللہ علیہا بیان فرمائی، اشرف جلالی کی اس تقریر سے امت مسلمہ کے جذبات مجروح ہوئے ہیں۔

درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ مذکورہ مولوی کیخلاف مقدمہ درج کرکے کیفر کردار تک پہنچایا جائے، تھانہ سمن آباد پولیس نے اشرف جلالی کیخلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی ہے۔ یاد رہے کہ اتحاد امت فورم کے رہنما گزشتہ دو روز سے مسلسل تھانے میں موجود رہے اور اعلیٰ پولیس حکام کی مداخلت اور مذاکرات کے کئے دور ہونے کے بعد پولیس مقدمہ درج کرنے پر راضی ہوئی۔
خبر کا کوڈ : 869520
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش